تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 389 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 389

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1983ء امر واقعہ یہ ہے کہ ہر مسلمان، جو میدان جہاد میں داخل ہونا چاہے، اس کا سب سے بڑا ہتھیار دعائیں ہیں۔انسان جب اللہ کی طرف بلاتا ہے تو مدد بھی تو اللہ ہی سے مانگتا ہے۔اسی لئے وہ ہر روز پانچ وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں إيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پڑھتا ہے کہ اے خدا! میں تیری ہی عبادت کروں گا۔وعدہ کر چکا ہوں ، نیت یہی ہے لیکن اب مدد بھی میں نے تجھ سے مانگنی ہے۔تو مددگار ہوگا تو حق ادا ہوں گے۔پس دعوت الی اللہ کا سب سے بڑا ہتھیار تو اللہ کی مدد ہے اور دعا ہے۔دعا کے ذریعہ ایک مسلمان جب میدان جہاد میں داخل ہوتا ہے تو ساری دنیا کی طاقتیں اس کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔اس لئے تمام دنیا کے احمدیوں کو میں اس اعلان کے ذریعہ متنبہ کرتا ہوں کہ اگر وہ پہلے مبلغ نہیں تھے تو آج کے بعد ان کو لازماً مبلغ بننا پڑے گا۔اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے کے بہت وسیع تقاضے ہیں۔اور یہ بہت بڑا بوجھ ہے، جو جماعت احمدیہ کے کندھوں پر ڈالا گیا ہے۔عیسائی دنیا کو مسلمان بنانا کوئی معمولی کام نہیں۔لیکن عیسائی دنیا کے اندر جو مزید بگاڑ پیدا ہو چکے ہیں، وہ اتنے خطرناک اور خوفناک ہیں کہ ان کی اصلاح کا کام ایک بہت بڑا منصوبہ چاہتا ہے۔اور بے انتہا ذہنی اور عملی قو تیں اس پر صرف کرنی پڑیں گی۔یہ ایک حقیقت ہے کہ اس وقت عیسائیت کے نتیجہ میں دنیا میں بہت گند پھیل چکا ہے۔کئی قسم کی روحانی بیماریاں جڑیں پکڑ چکی ہیں۔بعض بیماریاں کینسر کی شک اختیار کر چکی ہیں۔دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ چاہے تو اصلاح فرما دے۔لیکن عملاً جہاں تک انسان غور کرتا ہے، انسان کے بس میں ان کی اصلاح نظر نہیں آتی۔اسی طرح دہریت نے دنیا میں جتنا فروغ حاصل کیا ہے، اس کی اصل ذمہ داری بھی عیسائیت پر عائد ہوتی ہے۔جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے:۔كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ اِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا شکل (الكيف : 06) بعض نادان سمجھتے نہیں ، وہ کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا کیا نقصان ہے؟ اگر ہم نے ایک شریک بنالیا تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ ہم نے اپنا ہی نقصان کیا۔آخر خدا کیوں عیسائیت کے اتنا پیچھے پڑ گیا ہے؟ کیوں بار بار یہ کہتا ہے کہ تین خدا بنا لئے اور ظلم ہو گیا اور اندھیر نگری ہو گئی ؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ آج کی تاریخ اور انسانی انحطاط کا تجزیہ کریں تو اکثر بیماریوں کی ذمہ داری عیسائیت پر عائد ہوگی۔وہ سر چشمہ بنتی ہے، 389