تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 378
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک پھر جب میں چین سے واپس ہوا اور ہمارا جہاز وہاں سے روانہ ہونے لگا تو اس وقت ایک عجیب واقعہ رونما ہوا۔اب تو کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ کیونکہ آپ جماعت کے امام ہیں، اس لئے انہوں نے محبت کا اظہار کرنا ہی کرنا تھا۔لیکن اس وقت تو میں ایک غیر معروف اور معمولی طالب علم تھا اور سپین والوں سے تو ویسے بھی میرا کوئی رابطہ ہی نہیں تھا۔وہاں ائیر پورٹ پر جو دوست مجھے الوداع کہنے کے لئے آئے ، ان میں ایک ایسا نوجوان بھی تھا کہ جب دعا ختم ہوئی تو باقی سب نے آمین پر ہاتھ چھوڑ دیئے لیکن اس کے نہ آنسو تھے اور نہ ہاتھ گرے۔میں جہاز میں سوار ہو کر رخصت ہو گیا۔پاکستان پہنچ کر مجھے پین کے مبلغ کا خط ملا کہ جب تک تمہارا جہاز نظر سے غائب نہیں ہو گیا، اس نوجوان کے نہ آنسو تھے ہیں، نہ ہاتھ گرے ہیں۔وہ دعا کرتا رہا۔میرے دل سے بے اختیار درود نکلا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو پورے خلوص کے ساتھ پہنچایا جائے تو اس میں عظیم الشان طاقتیں آج بھی موجود ہیں۔چودہ سو سال گزر گئے لیکن ان طاقتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔کیسی پاک تبدیلی ہے کیسی حیرت انگیز تبدیلی ہے کہ کل تک جو لوگ اسلام کے دشمن تھے، وہ آج مسلمان ہوئے ہیں تو ایک دوسرے ملک سے آنے والے سے ایسی محبت کرنے لگ جاتے ہیں، جس طرح بھائی بھائی سے بھی کم کرتا ہوگا۔پس ہمیں کو الٹی میں دلچسپی ہے۔ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو کچھ پیدا کرنا چاہتے ہیں ، وہ یہی ہے کہ وہ اسلام کے معیار کے مطابق بہترین لوگ ہوں۔ایسے لوگ مرا نہیں کرتے۔یہ ہے اصل فلسفہ کہ کوالٹی کبھی نہیں مرتی ، تعداد مر جایا کرتی ہے۔یہ ٹھیک ہے کہ اب تک ہماری کوششوں کے نتیجہ میں جو کچھ ہمیں حاصل ہوا ہے، وہ بہت تھوڑا ہے۔یہ اتنا ہی ہو سکتا تھا بلکہ کوششوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ نے پھل دیا۔ہم تو خدا تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔لیکن اب جو حالات ظاہر ہورہے ہیں، مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ قبول اسلام کی رفتار بڑھ جائے گی“۔ایک اور سوال یہ تھا کہ پچھلے دنوں جنوبی افریقہ کی عدالت میں احمدیوں کے خلاف مسلمانوں کی طرف سے ایک کیس دائر کیا گیا۔مسلمانوں کے وکلاء نے یہ کیس جیت لیا۔آپ کی طرف سے بھی اس میں دلائل پیش کئے گئے ، نتیجہ مسلمان کامیاب ہوئے۔اسی طرح یہاں بھی 1974ء میں احمدیوں کے خلاف تحریک چلی تھی تو علماء اور وکلاء نے دلائل پیش کئے، اسمبلی میں بحث ہوئی ، نتیجہ احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔تو کیا آپ کے اتنے ہی weak points ہیں کہ آپ وہاں بھی اپنے کیس کو piend (پلیڈ ) نہیں کر سکے تھے ؟ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: 378