تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 379 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 379

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء میں آپ کو اس کا جواب دیتا ہوں۔لیکن یہ تو آپ نے ایک ایسا سوال چھیڑا ہے کہ بہتر تھا کہ اس مجلس میں نہ ہی چھیڑا جاتا۔مگر میں کوشش کروں گا کہ اس سوال کے مضرات سے بچ کر جواب دوں۔بات یہ ہے کہ جو آپ نے جنوبی افریقہ میں کیا، وہ تھا کیا؟ یہی کہ ان کی لاشوں کو اپنے قبرستان میں دفن نہیں ہونے دینا۔وہاں تو صرف یہ حاصل کیا گیا۔یہاں حال ہی میں آپ اس سے بہت بڑھ کر حاصل کر چکے ہیں۔یہ کیوں بھول گئے ہیں؟ یہاں تو ایک ایسے احمدی کی نعش اکھاڑ کر پھینکی گئی ، جو بیس دن سے دفن تھا اور گاؤں والوں نے دفن ہونے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔بعد کی اشتعال انگیزی کے نتیجہ میں یہ سب کچھ ہوا۔جس کو آپ کے اخباروں نے اسلام کی ایک عظیم انشان خدمت کے طور پر پیش کیا ہے۔پس جنوبی افریقہ کی باتیں، جو اس سے بہت کمزور ہیں، ان کے کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہاں اپنے وطن کی باتیں موجود ہیں۔اتنی شاندار فتوحات ہو رہی ہیں، آپ ان کا ذکر کیوں نہیں کرتے ؟ البتہ فرق یہ ہے کہ فتوحات کے تصور الگ الگ ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے:۔قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ فَرَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَى سَبِيلًا (بنی اسرائیل : 85 ) ہم خدا کی خاطر ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں۔قرآن کریم کے ترجمے شائع کر رہے ہیں۔مسجد میں بنارہے ہیں۔مسجدیں آباد کر رہے ہیں۔لوگوں کے دلوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کر رہے ہیں۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہے اسلام کی خدمت۔ہمارے وطن میں اگر ہماری قبریں اکھیڑ کر نعشیں باہر پھینکی جائیں گی تو ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں۔اسلام کی خدمت سے ہم باز نہیں رہ سکتے۔ہمارے لئے وہی رہنما بات ہے، جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک معترض کے سامنے کہی تھی۔آپ نے جب یہ فیصلہ کیا کہ حضرت اسامہ بن زید کی قیادت میں شام کی سرحد پر لڑنے کے لئے جو لشکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصال سے قبل تیار فرمایا تھا ، وہ روانہ ہوگا۔تو بڑے بڑے کبار صحابہ گھبرا گئے۔ان میں سے ایک نے عرض کیا کہ اے خلیفة الرسول! یہاں تو حالات اتنے خطرناک ہیں، بہت سے عرب قبائل نے بغاوت کر دی ہے۔اس نازک صورت حالات میں آپ اس لشکر کے بھجوانے کا حکم جاری کر رہے ہیں، جو شام کی سرحد پر جائے گا اور اس کو اس بات کی خبر بھی نہیں ہوگی کہ یہاں پیچھے مسلمانوں پر کیا گزر رہی ہے؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بڑا ہی گہرا اور پر حکمت جواب دیا۔آپ نے فرمایا! دیکھو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال سے پہلے آخری حکم یہ تھا کہ یہ قافلہ روانہ ہو۔ابن ابی قحافہ کی مجال کیا ہے کہ اپنے 379