تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 377 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 377

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء ہمبرگ میں جو انٹیلی جینشیا آیا ہوا تھا، اس میں مختلف ممالک کے لوگ بھی تھے۔مثلاً غانا کے بھی تھے تو ایک غنائین نے جو سوال کرنے شروع کئے تو مجلس لمبی ہوگئی اور اس کے سوال ختم ہونے میں ہی نہ آئیں۔چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ بھئی اب آپ کوئی آخری سوال بھی کریں کیونکہ بعض دوسرے دوست بے چارے بے چین ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ہم بھی سوال کریں۔انہوں نے کہا کہ اچھا میرا آخری سوال یہ ہے۔اور اس کے بعد انہوں نے کہا کہ اب میرا آخری سوال یہ ہے۔پھر انہوں نے کہا اب میرا آخری سوال یہ ہے۔پھر انہوں نے کہا اب میرا آخری سوال یہ ہے۔تو میں نے آخر پر مذاقا ان سے کہا: آپ کا نواں آخری سوال یہ تھا تو انہوں نے کہا: بہت اچھا، یہ میرا واقعی دسواں آخری سوال ہو گا۔تو میں نے کہا: بہت اچھا، اب آپ اپنا آخری دسواں سوال کریں۔تو اس کے بعد انہوں نے کہا: اس سوال کا ایک دوسرا حصہ باقی ہے، اب میں وہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے، سوال جب ایک دفعہ آنا شروع ہو جاتے ہیں تو ان کا جانا مشکل ہو جاتا ہے۔اس موقع پر ایک دوست کی طرف سے یہ سوال کیا گیا کہ تبلیغ کے نتیجہ میں پین میں کتنے احباب 86 مشرف بہ اسلام ہو چکے ہیں؟ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔بہت اچھا میں بتاتا ہوں۔کسی بیرونی ملک میں بالکل اسی نوعیت کا سوال جب میرے پیش رو حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ سے کیا گیا تو اس کا آپ نے جو جواب دیا تھا، میں اس کو دھراتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ تمہارے مسیح جب اور جس رنگ میں بھی دنیا سے رخصت ہونے لگے تھے تو اس وقت ان کی ساری عمر کی جو کمائی تھی، ہمارے پاس اس سے دو زیادہ ہیں۔پس امر واقعہ یہ ہے کہ اس وقت تک سپین میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے سو سے کچھ زیادہ مسلمان ہو چکے ہیں۔اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ جو لوگ مسلمان ہوئے ہیں، ان کے اخلاص کا معیار کیا ہے؟ وہ خدا کے فضل سے بہت اچھا ہے۔میں اس کا ایک نمونہ بتاتا ہوں۔وہ میں نومسلم احمدی دوست ، جو 1957 ء میں اکٹھے ہوئے تھے ، جن کا میں نے ابھی ذکر کیا تھا، ان میں سے کچھ ایسے بھی تھے، جو اپنی اتوارمیں مسلسل اسلام کے لئے وقف کر رہے تھے۔جبکہ سارا چین اتوار کو عیش وعشرت اور شراب خوری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔لیکن وہ ہر اتوار کومسجد میں آتے اور عطر سازی میں ہمارے مبلغ کی مدد کرتے تھے۔پھر اپنے حصہ کا عطر اپنے ساتھ لے جاتے تھے، اس کو بیچتے تھے اور جو کچھ اس سے حاصل ہوتا تھا، اس سے اسلامی لٹریچر تیار کر کے شائع کرتے تھے۔اور یہ وہی لٹریچر ہے، جو آج تک وہاں تقسیم ہوتا رہا ہے۔377