تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 352 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 352

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک وہاں بھی کسی نے بات نہیں کی کہ ہمارے پاس لٹریچر نہیں ہے۔حالانکہ مغربی افریقہ کے ممالک نے بڑا اچھا لٹریچر تیار کیا ہوا ہے۔انگلستان میں خدا کے فضل سے بچوں کے اوپر بہترین لٹریچر موجود ہے۔آپ پوچھیں تو پتہ لگے نا کہ کہاں موجود ہے اور کہاں نہیں؟ شائع شدہ چیزیں موجود ہیں، فکر ی کوئی نہیں۔اب تو آپ کو فورس فیڈ نگ ( Force feeding) کرنی پڑے گی۔اس کا مطلب ہے، تبشیر کو خیال کرنا چاہیے کہ اس قسم کے بیمار ملک بھی ہیں، جن کی بیماری کی آواز بھی نہیں پہنچ رہی۔تو وہاں آپ کو خود مشنری سے مطالبہ کریں اور اس سے پوچھیں کہ وہ بیٹا کیا کر رہا ہے؟ کیوں اطلاعیں نہیں کر رہا؟ اور وہاں پھر انشاء اللہ ان کی ضرورت کی چیزیں مہیا کریں، جس طرح بھی ہو سکے۔نہیں خرید سکتے تو مفت دیں ان کو“۔تیسری تجویز: بجٹ تحریک جدید و وصولی جو بلی فنڈ۔۔۔۔اس سلسلہ میں کسی مزید تبصرے کی ضرورت تو نہیں ہے۔جو اعداد و شمار ہیں، وہ خود بول رہے ہیں۔یہ جو بعض مثالیں دی جاتی ہیں، اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ باقی لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں۔اور میرا تجربہ ہے خود مجھے بھی اس سے بڑا فائدہ پہنچا ہے۔جب لوگ خط لکھتے ہیں کہ ہم یہ کر رہے ہیں، ہم نے یہ کر دیا ہے تو میرے دل میں اسی طرح تحریک پیدا ہوتی ہے۔چنانچہ میں نے بھی اللہ کے فضل سے جو وعدہ تھا صد سالہ جو بلی میں جو ایک لاکھ کچھ ہزار کا تھا، اس کو کل تک پورا کر کے ڈبل کر دیا ہے۔تو خدا جماعت کی توفیق بڑھاتا ہے تو میری بھی ساتھ تو فیق بڑھا رہا ہے۔میری بڑھائے تو آپ کی بھی بڑھائے گا۔یہ ہوتا ہے مزا، تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى کا۔تو اس سے انشاء اللہ امید ہے، جب باتیں پھیلیں گی تو ساری جماعتوں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے معیار خود بخود اونچا ہو جائے گا۔مشرق وسطیٰ کے ممالک کی یہ تصویر تو واقعی پسندیدہ نہیں کہ وہ صد سالہ جوبلی میں پیچھے رہ گئے کے یہ کہ وہ صدسالہ رہ ہیں۔مگر میرا ذاتی تاثر یہ ہے کہ بہت حد تک اس میں انتظام کا قصور ہے۔بہت مخلص نوجوان ہیں، جو گئے ہیں۔بڑے محنتی اور قربانی کرنے والے لوگ ہیں۔اور پھر ان کو یہ بھی ایک فائدہ ہے کہ ان کی زندگی کا معیار انگلستان کے زندگی کے معیار کی نسبت بہت چھوٹا ہے۔یعنی ان کا عفو کا پہلو زیادہ ہے، یعنی بچنا۔جتنا ان کو بچتا ہے، وہ انگلستان والوں کی نسبت زیادہ بچتا ہے۔لیکن وہ بڑے Responsive ہیں۔اگر ان کو تحریک صحیح کی گئی تو انشاء اللہ تعالیٰ وہ ہر پہلو سے باقی جماعتوں سے آگے نکلیں گے۔مثلاً ان کو تحریک کی گئی 352