تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 343
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء یہ بھی منصوبہ ہوگا کہ زبان دان جلدی تیاری کریں۔کیونکہ خالی کیسٹس تو کافی نہیں ہوتیں۔انسانی رابطہ بڑا ضروری ہے اور انسانی ذہن اتنا وسیع ہے کہ کوئی پروگرام بھی آپ سوچیں، وہ حاوی نہیں ہو سکتا۔تبھی Languages کے کمپیوٹرز ابھی تک فیل ہورہے ہیں۔انسانی ذہن کی پوری عکاسی کرنا کسی مشین میں یا کسی کمپیوٹر میں، کسی کیسٹ میں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔تو یہ ایک ابتدائی لقمہ ہے اس کے بغیر تو آگے ہم چل ہی نہیں سکیں گے نا۔یہ اس لئے کہ جو کم از کم غذا ضروری ہے، یہ بھی تیار کرنی ہے۔33 یہ جو آسٹریلیا کی طرف سے سوال اٹھایا گیا ہے، یہ ان کی لاعلمی کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ان کے یہاں آنے سے پہلے ہی ہم نے وہاں کے امیر صاحب کو لکھ دیا تھا کہ آپ وہاں فوری طور پر جائزہ لیں، زمین خریدنے کے لئے۔بلکہ جتنی ان کی پہلی چھلانگ تھی، اس سے کئی گنا زیادہ زمین خریدنے کے لئے ان کو تاکید کی گئی ہے، آسٹریلیا کے مشن کے لئے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے روپیہ مہیا ہو جائے گا، اس کی فکر نہیں ہے۔وہ ہم نے بعض ایسی جماعتوں کے ذمے لگا دیا ہے، جن جماعتوں میں فی الحال اپنے ہاں مشن قائم کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔لیکن خدا تعالی کے فضل سے توفیق ہے کہ وہ مشن کے لئے روپیہ پیش کریں۔تو وہ آمادہ ہیں جماعتیں، خدا کے فضل سے جوش رکھتی ہیں۔روپیہ کی کوئی پرواہ نہیں ہے، آپ تیاری کریں۔دوسری بات یہ ہے کہ آپ کی جماعت وہاں خود کمزور ہے مالی قربانی میں۔یعنی یہ تو ٹھیک ہے کہ آپ اپنا حصہ پورا دے دیں تو باقی مل جائے آپ کو لیکن یہ کہ سارا ہی باہر والے دیں اور آپ اپنا حصہ ڈالیں ہی نہ ، یہ جائز نہیں ہے۔آپ جا کے یہ توجہ دلائیں۔نہ جماعتوں سے مراد کچھ میں نے تشریح کی تھی، وہ یہ ہے کہ مقامی طور پر وہاں کے باشندگان اتنی تعداد میں وہاں احمدی ہو جائیں کہ خدا کے فضل سے مستقل نوعیت کی ایک جماعت قائم ہو جائے۔یہ ہے، جماعت کی تعریف۔پاکستانی جو عارضی طور پر جا کے آباد ہوتے ہیں اور جماعت بناتے ہیں، وہاں اگر جماعت بنی بھی ہو تو اس منصوبے میں وہ تعریف نہیں۔اس منصوبے کے لئے یہ Revised Version جماعت کا ہے، یہ ذہن میں رکھیں۔جہاں تک مشنز کا تعلق ہے، بہت بہتر ہو کہ ان سو ممالک میں با قاعدہ مشن بھی بن جائیں۔لیکن جو غور ہوئے منصوبہ بندی کمیشن کے سامنے جب معاملات آئے تھے تو اس وقت بظاہر اتنی توفیق نہیں لگتی۔لیکن واقفین اگر زیادہ آجائیں اور رضا کارانہ وقف کی جونئی تحریک کی گئی ہے، اس میں ایسے دوست مل جائیں ، جو مناسب ہوں مبلغ کے طور پر تو انشاء اللہ تعالیٰ خواہش یہی ہوگی اور یہی کوشش ہوگی کہ بڑا مشن ہاؤس نہ سہی، جہاں جماعت قائم ہوتی ہے، وہاں ایک مرکزی نمائندہ بطور مبلغ کے وو 343