تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 344 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 344

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ضرور پہنچے۔اور دوسری بڑی کوشش یہ ہوگی اور وہ انشاء اللہ بڑی آسان بھی ہے اور بڑی بھی ہے کہ مشن کا آغا ز سنت نبوی پر کیا جائے۔کسی بڑی بلڈنگ کی بجائے اگر جھونپڑی بھی بنادی جائے مشن کے نام پر تو بڑی بابرکت ہوگی۔یہ جو خواہ مخواہ کا تصور ہے کہ عظیم الشان ، عالی شان مشن بنایا جائے ، دنیا کے پیمانے پر سبھی مشن ہوتا ہے، یہ غلط ہے۔ضرورتوں کے پیش نظر بڑی بڑی عمارتیں بھی بنائی جارہی ہیں، بنانی پڑیں گی۔لیکن انتظار تو ہم نہیں کر سکتے کہ جب تک بڑی عمارت نہ بنائیں ، اس وقت تک مشن قائم نہیں ہو سکتا۔جھونپڑیوں میں بھی مشن بن جائیں گے، انشاء اللہ تعالیٰ۔تو ان معنوں میں پھر یہ مشن کی ، جو اول تعریف ہے، وہ بھی ان جماعتوں پر صادق آجائے گی۔جہاں تک دوسری جماعتوں کا تعلق ہے، فاصلوں کا۔وہ کچھ وضاحت میں نے کی تھی اور کچھ مزید یہ کرتا ہوں کہ یہ سارے فیصلے مقامی جماعتوں نے کرنے ہیں۔آپ یہاں سے ایک سوچ کا ڈھانچہ تیار کر کے واپس جا کے اپنی جماعتوں کو مشورے دیں گے۔اور وہ پھر اپنی سہولتوں کے مطابق اور حالات کے مطابق معین ذمہ داری قبول کریں گے۔اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے وہ منصوبہ ہوگا۔یہ منصوبہ نہیں ہے، یہ صرف ایک عارضی تجویز ہے۔وو اس پر پہلے ہی خدا کے فضل سے عمل ہورہا ہے۔جہاں جہاں جماعت قائم ہوئی ہے، ایک بھی احمدی ہے، اس سے رابطہ قائم کیا جارہا ہے اور مشورے لئے جارہے ہیں کہ آپ کی قوم کو احمدی بنانے کو کے لئے ، مسلمان بنانے کے لئے کیا مشورے ہیں؟ کون سا طریقہ کار زیادہ بہتر اور آسان رہے گا ؟ ان کے خیالات کس قسم کے ہیں؟ پھر اگر وہاں سے ان کی واقفیت ہوا چھے خاندانوں سے ہو تو ان کے بچے کہاں کہاں دنیا میں پڑھ رہے ہیں؟ ان سے کہاں رابطہ کیا جاسکتا ہے؟ یہ ساری باتیں اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے زیر تعمیل ہیں“۔دوسری تجویز : اشاعت لٹریچر۔اس رپورٹ میں جو پریس کے متعلق کہا گیا ہے، وہ یہ کوئی ابھی آخری فیصلہ نہیں ہے کہ URWIN پریس کو ہی آرڈر دیا جائے گا۔کیونکہ جو جائزہ لیا گیا تھا، وہ فی الحال انگلستان سے جائزہ ملا ہے، باقی ممالک سے بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔اگر امریکہ میں زیادہ سہولت ہوئی دو حصے ہیں اس میں دیکھنے والے بلکہ عملاً تین:۔۔ایک یہ کہ ابتدائی اخراجات اشاعت کے اچھے ہوں اور بہت دیدہ زیب بھی ہو ساتھ۔یعنی اعلیٰ معیار کی اشاعت کے اخراجات نسبتا باقی ممالک سے کم ہوں۔344