تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 342
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم جس میں Rushian Speeking ریاستیں ہیں۔بہت بڑا مجموعہ ہے۔آپ اس کو کیوں محروم کرتے ہیں، بے چارے کو؟ جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں وہاں اپنی جماعت کو ریت کے ذروں کی طرح پھیلا ہوا دیکھتا ہوں۔یہ سارے حصے ہیں اور ان میں پھر ان کی زبانوں کے مسائل لینے ہیں۔ساری دنیا کی جماعتیں اپنا اپنا حصہ لے کر پورے انہماک سے اس میں غرق ہوں اور بے انتہا سوچوں کو پھیلائیں اور گہرا کریں اور وسعت عطا کریں ان کو اور پھر تیل کا ایسا منصوبہ بنائیں، جو حسب توفیق ہو۔سوچ کی چھلانگ تو بعض دفعہ بڑی وسیع چلی جاتی ہے۔تعمیل کے وقت اپنی حیثیت دیکھنی پڑتی ہے۔تعمیل ایسی کریں کہ حیثیت دیکھ کر ہو اور پھر وسعت پھیلتی چلی جائے۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں تو انشاء اللہ تعالیٰ بہت زیادہ ہم کام کر سکتے ہیں۔سوممالک سے مراد یہ تھی کہ کم از کم سوممالک۔اگر آپ نے سو ممالک ہی چننے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ معافی دے کہیں سے ستی ہو گئی تو اس میں کمی آجائے گی۔اس لئے سوممالک کے لئے تو منصوبہ بنا چاہیے کم از کم ساری دنیا کو Cover کرنے والا۔توقع یہ رکھنی چاہیے کہ اے خدا! کم از کم سودے دے۔اس سے زیادہ جتنا تیرا فضل ہو، موجیں ہی موجیں ہوں گی ہماری۔تو اس رنگ میں یہ منصوبہ مکمل ہونا چاہیے۔بہر حال جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، یہ جوابتدائی سوچ بھی ہوئی ہے، اس کو بھی میں سرسری دیکھ سکا تھا۔اس کے لئے اتنا بھی وقت نہیں تھا کہ میں تفصیلی غور اس سے پہلے کر سکوں۔پھر یہ اطمینان بھی مجھے تھا کہ آپ کے سامنے یہ بات پیش ہوئی ہے، وضاحت کر دوں گا۔کچھ یہاں غور کریں، کچھ اپنے گھر وں میں جا کرغور کریں۔یہ جو ٹیسٹس کی سکیم ہے، وہ بھی مدنظر رکھیں۔وہ بھی اسی وجہ سے پیش کی گئی تھی کہ ہر ملک میں ہر ملک کے باشندے تو ہو سکتے ہیں لیکن ان کی زبان جاننے والے احمدی نہیں ہو سکتے۔اور لٹریچر کی تیاری میں بڑا وقت لگ جائے گا۔اس لئے یہ بھی سکیم کا حصہ ہے کہ ہر قسم کے مذاہب کو اور خیالات کو مد نظر رکھ کے پہلے اردو میں Master taps تیار ہوں۔ان کی ٹرانسلیشن کروانا بڑا آسان ہے اور معمولی خرچ پر ہو جائیں گی۔وہ ساری دنیا کی زبانوں میں جو منصوبے کا حصہ ہوں گی۔ٹرانسلیشن کروا کے ہر مشن میں ایک Cassettes Library ہو duplicated اور Duplication کا انتظام بڑے مشنوں میں لازماً ہو۔وہاں جو احمدی دوست مقرر ہوں گے، بعض لوگوں کو بلانے پر، ابتداء میں تو وہ صرف اشاروں سے ہی دعوت دیں گے شاید کہ آؤ! ایک پیالی چائے پی لو اور پھر ان کی زبان میں ان کو وہ سنائی جائیں گی ٹیسٹس وغیرہ۔تو تبلیغ شروع ہو جائے گی۔باوجود اس کے کہ آپ زبان نہیں جانتے ہوں گے۔اس کے لئے آہستہ آہستہ پھر انشاء اللہ ساتھ 342