تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 337 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 337

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔اصل شوری کا مقصد یہ ہے کہ سارا اجتماعی اسلامی ذہن متحرک ہو جائے اور ہیجان پکڑ جائے۔اور اس کے نتیجے میں ایک دماغ نہیں بلکہ سارا جماعتی دماغ ایک نقطہ پر ارتکاز پکڑ کے پھر اس ایک مرکزی دماغ کو جلا بخشے ، جس نے آخر فیصلہ کرنا ہے۔یہ روح ہے، شوری کی۔اس روح کو مدد دینے کے لئے امید ہے کہ آج کی شوری کسی نہ کسی حد تک ممد و معاون ثابت ہوگی۔پھر آخری نقطہ فیصلے کا حقیقت میں وہ ایک مرکزی دماغ نہیں کرتا۔آخری نقطہ فیصلے کا اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی راہنمائی پر منحصر ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا گیا:۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اگر فیصلہ اللہ کی مرضی کے بغیر ہو تو پھر تو کل علی اللہ کے معنی کوئی نہیں کہ فیصلے تم کرتے رہو اور ذمہ داریاں میری ہیں۔یہ بڑی عجیب سی بات بنتی ہے۔یہ تو ویسی ہی بات ہے کہ تو مشق ناز کر خون دو عالم میری گردن پر اللہ تعالیٰ کے کلام میں ایسی غیر حکیمانہ باتیں نہیں ملتیں۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ کا مطلب یہ ہے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں جانتا ہوں کہ تیرے عزم کا کوئی پہلو بھی میری مرضی سے باہر نہیں۔اس وجود کو مخاطب کیا جا رہا ہے، جس کے متعلق خود فرمایا:۔قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ جس کا سب کچھ خدا کے لئے ہو چکا ہو، جس کی اپنی مرضی باقی نہ ہو، اس وجود کا فیصلہ ہے، جس کے متعلق فرمایا ہے:۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ پس وہی عکس ہے، جو اسلامی نظام میں درجہ بدرجہ منتقل ہوتا ہے۔رجہ منتقل ہوتا ہے۔حسب توفیق جس کو بھی خدا تعالیٰ اس منصب پر فائز فرمائے ، اس کے دل میں اپنے لئے کامل اطاعت اور فرمانبرداری کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور کوئی انانیت کا حصہ باقی نہیں رہنے دیتا۔اس وقت جو فیصلہ ہوتا ہے، اجتماعی دماغ کی مدد اور کوشش کے بعد وہ یقینا اللہ تعالیٰ کی مرضی کا پہلو اپنے اندر رکھتا ہے۔اور اس پر یہ حکم ہے۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ یہ نظام ہے، جس کا ساری دنیا سے تعارف ہونا ضروری تھا۔ورنہ بہت سے ممالک میں بعض ایسے مسائل پیش آرہے تھے اور بعض جگہ وہ بڑھ رہے تھے، زیادہ سنگین نوعیت اختیار کر رہے تھے ، جو نظام 337