تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 329
تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982 ء حب حیثیت شخصیتیں جو کسی نہ کسی پہلو سے عظمت کا مقام رکھتی ہیں، اس موقع پر تشریف لائیں اور ان کو بہت لطف آیا۔انہوں نے اس دعوت پر بے حد شکریہ ادا کیا اور بعد میں جماعت سے تعلق کو قائم رکھا۔اور جو شامل نہیں ہو سکے ، ان کے ابھی تک معذرت کے خط آ رہے ہیں۔کیونکہ اس تقریب کا اتنا پروپیگنڈا اور چرچا ہورہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ ہم ایسی اچھی تقریب میں شمولیت سے کیوں محروم رہے؟ وہاں کے بڑے بڑے لوگوں مثلاً پارلیمنوں کے ممبران سابق وزراء اور موجودہ REGIME یعنی حکومت کے افسران اور پارٹی کے ممبران کے خطوط آرہے ہیں کہ ہمیں افسوس ہوا کہ کسی مصروفیت کی وجہ سے ہم اس تقریب میں شامل نہ ہو سکے۔جب تک دل پر اثر نہ ہو، کسی کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ اتنی دیر کے بعد خط لکھ کر شامل نہ ہونے پر اظہار افسوس کرے؟ نئی سکیموں کے ضمن میں، میں جماعت کو بعض امور کی طرف خصوصیت کے ساتھ توجہ دلانی چاہتا ہوں۔منصوبہ یہ ہے کہ صد سالہ جشن سے پہلے پہلے دنیا کے کم از کم ایک سو ممالک میں ہمارے مشن قائم ہو چکے ہیں۔اگر چہ مشنوں کی تعداد تو زیادہ ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، صرف 28 ممالک ایسے ہیں، جہاں ہمارے مرکزی مبلغین کام کر رہے ہیں۔اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ نئے مشوں کی کتنی ضرورت ہے؟ اور جہاں مشن قائم ہو چکے ہیں، وہاں کی ضروریات بھی اب بہت وسیع ہو گئی ہیں اور بہت پھیل گئی ہیں۔مثلاً جب امریکہ کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا صرف امریکہ میں ہی کم از کم پانچ نئے مشن چاہئیں۔اسی طرح کینیڈا میں نئے مشعوں کی ضرورت ہے۔یہی حال یورپ کا ہے۔غرض یہ کہ ہر ملک جہاں احمدیت داخل ہو چکی ہے، وہاں ضروریات اتنی تیزی سے پھیل رہی ہیں کہ ہر مسجد چھوٹی ہوگئی ہے اور ہر مشن ہاؤس چھوٹا ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں ایک اور بات بھی میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔میں نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا تھا کہ 1982ء کو جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔یہ اہمیت اس پہلو سے بھی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو وسع مکانک کا الہام 1882ء میں ہوا تھا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس الہام کے ایک سو سال کے بعد وسع مکانک کا ایک نیا دور جماعت کے سامنے آنے والا ہے۔اس لئے کمر ہمت کس لیں اور تیار ہو جائیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے گھروں کو بھی برکت دی جائے گی اور وہ وسیع کئے جائیں گے۔اسی 329