تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 328 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 328

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم مبارک احمد صاحب کا خط آیا ہے کہ صرف لنڈن کے بجٹ میں تمہیں فیصدی اضافہ ہو چکا ہے۔الغرض جوں جوں جماعت کی ضروریات پھیل رہی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو پورا کرنے کا بھی انتظام کرتا چلا جارہا ہے۔غانا کے ایک احمدی دوست نے اتنی ہزار سڈی (غانا کا سکہ) مالیت کی ایک بڑی دین مشن کے لئے خریدی ہے اور اس پر لاؤڈ سپیکر بھی نصب ہیں۔اور کہا ہے کہ اب یہ تبلیغ کے لئے وقف ہے، سارے ملک میں گھماتے اور تبلیغ کرتے پھرو۔اسی طرح سیرالیون میں ایک دوست نے ایک وسیع مکان جماعت کو تحفہ پیش کر دیا ہے۔اب ان دونوں ملکوں کا تو میں نے دورہ نہیں کیا تھا۔اس لئے اگر کوئی یہ کہے کہ دورے کا اثر ہے تو ہرگز ایسا نہیں بلکہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، جو خود بخو دنازل ہو رہا ہے۔اس قسم کی اور بھی خوش کن خبریں ہیں، جو ہمارے دلوں کو مطمئن کرتی ہیں اور یقین دلاتی ہیں کہ یہ خدا کا کام ہے، ہمارا کام نہیں۔جو کچھ ہمارے پاس ہے، وہ ہم اخلاص کے ساتھ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔پھر جو کی رہ جائے گی، وہ ساری خدا پوری کرے گا ، جو کل کائنات کا مالک ہے اور جس کے قبضہ اقتدار میں ہر چیز ہے۔آپ کام کرتے چلے جائیں، اللہ تعالی ساری ضروریات پوری فرماتا رہے گا۔مجھے ڈر ہے، کہیں وقت زیادہ نہ ہو جائے اور بعض منتظمین کو انتظامی دقتیں پیش نہ آئیں، اس لئے میں تقریر کو نسبتاً چھوٹا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔) سپین کے دورہ کے متعلق بھی بار باذ کر آچکا ہے۔جہاں تک مسجد بشارت کی افتتاحی تقریب کا تعلق ہے، ایک اندازے کے مطابق مختلف ممالک سے قریباً دو ہزار احمدی اس میں شریک ہوئے۔اور جہاں تک جماعتوں کی نمائندگی کا تعلق ہے، چھتیں (36) ممالک کے احمدی نمائندے شامل ہوئے۔مقامی طور پر اندلس کے تین ہزار باشندوں نے اس میں شرکت کی اور مختلف ممالک کے اخباری نمائندگان، جنہوں نے اس تقریب میں شمولیت اختیار کی ، ان کی تعداد پچاس سے زائد تھی۔پھر وہاں کے اخبارات نے شہ سرخیوں کے ساتھ نہایت ہی اچھے انداز میں تبلیغ کرتے ہوئے ہماری خبروں کو شائع کیا۔چنانچہ اب تک 35 مختلف اخبارات کے تراشے پین سے موصول ہو چکے ہیں۔جن میں سے بعض اخبارات اکیلے اکیلے لکھوکھا کی تعداد میں شائع ہونے والے ہیں۔افتتاحی تقریب کی خبر کو یورپ کے بعض ایسے اخبارات نے بھی شائع کیا ، جن کی اشاعت کئی ملین ہے۔اور ایسے عمدہ رنگ میں شائع کیا کہ یوں معلوم ہوتا ہے، وہ داستان کسی احمدی مبلغ نے لکھی ہے، کسی اخباری نمائندے نے نہیں لکھی۔افتتاحی تقریب کا ایک خوش کن پہلو یہ ہے کہ پین کی 328