تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 324
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک لاہور کی ایک ایسی غریب احمدی عورت تھی، جس نے صد سالہ جو بلی میں کچھ چندہ لکھوایا۔لیکن اب دینے کے لئے اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔خطبہ جمعہ سننے کے بعد چند دن اس نے بڑے ہی کرب میں گزارے اور خدا کے حضور بہت روئی۔پھر اس نے بڑے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مجھے خط لکھا کہ الحمد للہ خدا نے میری سن لی اور میرا دل اس طرف مائل کر دیا کہ اپنا سا راز یور پیش کر دوں۔ہوں تو میں ایک غریب عورت اور یہ زیور اتنا مہنگا بھی نہیں ہے۔مگر جو کچھ بھی میرے پاس ہے ، وہ خدا کے حضور پیش کرتی ہوں۔پھر اس کو وہم ہوا کہ میں اس کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے شاید انکار نہ کر دوں کہ اتنی بڑی قربانی قبول نہیں کرنی۔اس لئے اس نے ساتھ یہ لکھا کہ آپ اس زیور کو جلد از جلد منگوانے کا انتظام کریں کیونکہ خدا کی قسم ! مجھے اب زیور سے اتنی نفرت ہوگئی ہے کہ میں اسے گھر میں دیکھ ہی نہیں سکتی۔اس قسم کے نمونے بڑی کثرت کے ساتھ دیکھنے میں آتے ہیں۔ہر روز مجھے بکثرت ایسے خط ملتے ہیں کہ میں ان کو پڑھتے پڑھتے اللہ کی حمد میں ڈوب جاتا ہوں اور کہیں سے کہیں پہنچ جاتا ہوں۔اللہ تعالی کے بڑے بڑے عجیب فضل ہیں، جو نازل ہو رہے ہیں۔ان فضلوں کو نہ آپ گن سکتے ہیں اور نہ ہی صفحہ قرطاس پر اتار سکتے ہیں۔اور خدا کے بعض فضل تو نا قابل بیان ہیں۔جن دلوں پر وہ طاری ہوتے ہیں، وہی محسوس کر سکتے ہیں کہ اللہ کے فضل ہیں کیا۔( نعرے) صد سالہ جو بلی فنڈ کے ماتحت جو بہت اہم کام کئے گئے ہیں، ان میں چھ مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر ہے۔اس تعداد میں سابقہ بھی شامل ہیں۔یہ ممالک حسب ذیل ہیں:۔سویڈن، ناروے، جاپان، بھارت اور سب سے آخر پر لیکن سب سے زیادہ شاندار کارنامہ مسجد سپین کی تعمیر ہے۔جس کو مسجد بشارت کہتے ہیں۔نائیجیریا میں یورو با زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ ہو چکا ہے۔وہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ صد سالہ جوبلی فنڈ کے زیر انتظام شائع ہوگا۔اسی طرح دیباچہ تفسیر القرآن بھی فرانسیسی زبان میں اس منصوبے کے تحت اشاعت پذیر ہوا۔(جیسا کہ میں نے بتایا تھا، بیان کرنے والے واقعات اتنے زیادہ ہیں کہ وہ حد استطاعت سے باہر نکل گئے ہیں۔میں نے کچھ نوٹس لکھے تھے لیکن میں کہاں تک بیان کروں گا “۔وو ( مطبوعه روزنامه الفضل 21 مئی 1983 ء )۔۔۔اس ضمن میں، میں تحریک جدید کے مبلغین کے متعلق بھی ایک بات کہنی چاہتا ہوں۔مبلغین کی قربانی ایک ایسی عظیم الشان قربانی ہے کہ اس قربانی کا بیان انسان کے بس میں نہیں ہے۔324