تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 321 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 321

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء جہاں تک تراجم قرآن کریم کا تعلق ہے، جماعت احمد یہ اس وقت تک دنیا کی مندرجہ ذیل زبانوں میں تراجم مکمل کر کے شائع کر چکی ہے:۔انگریزی ، ڈچ ، جرمن، اسپرانٹو سواحیلی ،لوگنڈی ،انڈونیشین ، دینش اور گورکھی۔اس وقت جو تراجم زیر نظر ہیں، ان میں خاص طور پر فرانسیسی ، اٹالین ، برازیلین اور ایک افریقی زبان کا ترجمہ شامل ہیں۔ہماری یہ کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد یہ ترجمے چھپ جائیں۔لیکن یہ مشکل در پیش ہے کہ قرآن کریم کے ترجمے کی ذمہ داری بہت عظیم ہے۔قرآن کریم کا دوسری زبان میں ترجمہ کرنے والا خواہ کتنا ہی اعلیٰ معیار کا عربی دان اور دینی امور سے واقف ہی کیوں نہ ہو، جب تک وہ اس زبان کو بھی اچھی طرح نہ جانتا ہو، ہم اس پر اعتماد نہیں کر سکتے۔دوسری زبانوں میں تو خرچ کر کے بھی ترجمے کروائے جا سکتے ہیں، اس معاملے میں جماعت کنجوسی سے کام نہیں لے گی۔لیکن یہ اطمینان کہ خرچ کر کے جو ترجمہ کر وایا جائے گا، وہ صحیح ہوگا بھی یا نہیں اور قرآن کریم کی ذمہ داریوں کو ادا کرے گا یا نہیں، یہ ایک بہت بڑا بوجھ ہے۔اس لئے اس بارے میں ہم ہرگز جلدی نہیں کر سکتے۔اس ضرورت کے پیش نظر کثرت سے احمدیوں کو مختلف زبانیں سیکھنی چاہئیں۔تا کہ جلد از جلد تراجم قرآن کو دنیا میں شائع کیا جائے۔میں نے زبانیں سیکھنے کی جو تحریک کی ہے اور اس پر زور دے رہا ہوں، اس کا بڑا مقصد دراصل قرآن کریم کی اشاعت ہے۔اس سلسلے میں اب تک چند مہینے میں جو کام ہو چکا ہے، وہ یہ ہے کہ دنیا میں جہاں بھی قرآن کریم کا ترجمہ کسی وقت کیا گیا، ان سب تراجم کو یکجا کیا جا رہا ہے۔اس کا ایک مرکز انگلینڈ میں بنایا گیا ہے۔ایک سنٹر مرکز سلسلہ میں ہوگا۔اور اگر مناسب سمجھا گیا تو کسی اور جگہ بھی ایسا سنٹر قائم کیا جائے گا تا کہ سارے نسخ محفوظ ہو جا ئیں۔علاوہ ازیں ایسے احمدی سکالرز کی تلاش کی جارہی ہے، جو عربی بھی جانتے ہوں اور جس زبان میں ترجمہ مقصود ہے ، وہ زبان بھی کم از کم اتنی جانتے ہوں کہ اس کے محاورے کا اندازہ کر سکیں۔الغرض ترجمہ قرآن کریم کے اہم کام کی طرف اولین توجہ دی جارہی ہے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ اگر ساری جماعت کی دعائیں شامل رہیں تو اللہ تعالیٰ بڑی تیزی کے ساتھ ہمیں اس خدمت کی توفیق بخشے گا۔جماعت احمدیہ کی طرف سے اس وقت مختلف زبانوں میں جو جرائد شائع ہورہے ہیں، ان کی تعداد 25 ہے۔321