تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 288 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 288

خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک سٹیشن کے لئے احمدی اپنے آپ کو وقف کریں۔خصوصاً لائبریرین یا اس مضمون سے تعلق رکھنے والے دوست ان کے لئے یہ کام بہت آسان ہے۔کمپیوٹرائز ڈانفارمیشن دنیا کی ہر کتاب کے متعلق آج کل لائبریریوں میں موجود ہے۔اور لائبریرین اگر یہ معلوم کرنا چاہیں کہ پچھلے پچاس سال میں اسلام کے متعلق کسی زبان میں کتنی کتابیں لکھی گئیں تھیں؟ تو وہ آسانی سے معلوم کر سکتے ہیں۔تو ایسے دوست جو اس کام کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں ، وہ ایسی کتابیں معلوم کر کے ان کی لسٹیں مہیا کریں۔اور جب یہ کام ہو جائے تو پھر نسبتا زیادہ علمی مذاق رکھنے والے لوگوں کی ایک ٹیم ہو، جو اپنا وقت پیش کرے۔مختلف ممالک میں ایسی کتابیں ان کے سپرد کی جائیں اور انہیں کہا جائے کہ آپ ان کا مطالعہ کر کے ان کے اعتراضات کی نشاندہی کریں اور وہ مرکز کو مہیا کریں کہ فلاں فلاں کتاب میں اس قسم کے اعتراضات ہیں۔یہاں علماء کا ایک سیل Cell جوابات تیار کرے۔پھر پاکستان کے احمدیوں میں سے بھی واقفین اس رنگ میں طلب کئے جائیں کہ وہ اپنے آپ کو اس کام کے لئے وقف کریں گے۔یہاں مرکز میں آکر با قاعدہ حاضری دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ اپنے ہاں رہتے ہوئے اور اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہوئے وقت پیش کریں گے کہ فلاں کتاب یا جو بھی مقرر کی جائے ، اس کا جواب لکھنے کے لئے جس تحقیق کی ضرورت ہے، میں وہ تحقیق کرنے کے لئے تیار ہوں۔کراچی، لاہور، اسلام آباد وغیرہ بڑے شہروں میں لائبریریاں موجود ہیں اور حقیق کے بڑے مواقع مہیا ہیں۔تو ایسے دوست اپنی شامیں وقف کریں۔راتوں کو بے شک گیارہ بارہ بجے گھر لوٹیں لیکن یہ خدمت کا کام ہے، جوان کو کرنا چاہیے۔ورنہ علماء سلسلہ کے پاس تو اتنا وقت ہی نہیں ہے کہ وہ ان باتوں کو Pursue کر سکیں۔پھر چھن کر جو معلومات آئیں، ان سے یہاں ہم اپنی ہدایت کے مطابق کتابیں لکھوائیں یا یہ معلومات وغیرہ باہر کے احمدی سکالرز کو بھیجیں کہ تم اس اس طرح کتابیں لکھو۔جب اس بارے میں تحقیق کی گئی تو جو ابتدائی معلومات انگلستان سے ملی ہیں، ان سے معلوم ہوا کہ وہاں اس قسم کی کتابیں اتنی زیادہ ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ ہم ان کے تقاضے کس طرح پورے کر سکیں گے۔اور یہ صرف ایک زبان ہے۔ایسی کتابیں فریج میں لکھی جارہی ہیں، جرمن میں بھی لکھی جا رہی ہیں، ڈچ زبان میں بھی لکھی جارہی ہیں۔اور بہت سی دوسری زبانوں میں لکھی جارہی ہیں۔اور ایک ایک کتاب لاکھوں کی تعداد میں شائع ہو جاتی ہے۔اس کے بعد یہ مسئلہ آتا ہے کہ اس کو کس طرح Pursue کرنا ہے؟ یعنی اس جواب کو کس طرح دنیا میں بھجوانا ہے؟ میں نے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ہمارے پاس صد سالہ منصوبے کی جس قدر رقم ہے، اگر اس میں سے ہم ایک آنہ بھی کسی اور جگہ خرچ نہ کریں تو صرف انگریزی زبان میں جواب کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ہمیں اس سے زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔! 288