تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 287 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 287

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء باغی ہیں۔وہ اپنے استادوں کو کہتے ہیں کہ تم لوگوں نے بڑا ظلم کیا ہے اور یہ ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔چنانچہ اس تصویر کے نتیجے میں اس کے پاس صرف ایک مسلم ملک سے پچاس طالب علم اسلام سیکھنے کے لئے پہنچے ہوئے ہیں۔یہاں تو یہ حال ہے کہ اگر ایک احمدی ٹیچر کے ساتھ اسلامیات کا نام لگ جائے تو وہ اتنا نا قابل برداشت ہو جاتا ہے کہ بعض دفعہ ہنگامے کھڑے ہو جاتے ہیں۔لیکن دوسری طرف یہ غیر مسلم صاحب، جو بڑی حکمت کے ساتھ اپنے نقطہ نگاہ سے اسلام پر حملہ کرتے ہیں اور بعض مسلمان ممالک اپنے خرچ پر، یو نیورسٹی کی بے شمار فیسیں دے کر اپنے طلبہ کو ان کے پاس اسلام سیکھنے کی خاطر بھجوا رہے ہیں اور ساری دنیا میں ان کے شاگردوں نے آج جس قسم کا اسلام پھیلایا ہے، وہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ان کی ابتدائی کتاب، جس میں انہوں نے اس زمانے میں بے تکلفی سے اپنی پالیسی Discuss کی ہوئی ہے، اس میں وہ لکھتے ہیں کہ اصل بات یہ ہے کہ اگر مسلمانوں کو یہ کہا جائے کہ قرآن محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی کتاب ہے، خدا کی نہیں ہے تو وہ تم میں دلچسپی کھو دیں گے۔اس لئے یہ کہو کہ ہاں یہ خدا کی کتاب ہے ، تم بالکل ٹھیک کہتے ہو۔لیکن باتیں وہ بیان کرو، جو ظاہر کریں کہ محمد کی کتاب ہے، خدا کی ہے ہی نہیں۔چنانچہ ان کے بہت سے اقتباسات پر میں نشان لگا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اپنے ذہن میں بھی رکھے۔جب ان سے گفتگو ہوئی تو میں نے ان سے کہا: آپ کا فلاں بات کے متعلق کیا خیال ہے اور فلاں کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ نتیجہ یہ ہوا کہ تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے Explaination یعنی وضاحت کرنی بھی چھوڑ دی۔باتیں میرے ذہن میں تھیں اور ان کی کتابوں کے حوالے بھی ساتھ تھے، اگر انکار کرتے تو حوالے دکھائے جا سکتے تھے۔لیکن یہ لوگ انکار نہیں کرتے۔ان میں ایک Integritiy یعنی دیانتداری بہر حال پائی جاتی ہے۔اگر یہ مستشرقین اسلام کے دشمن بھی ہیں تو کسی قاعدے اور قانون سے حملہ کرتے ہیں۔اس طرح نہیں کرتے کہ یونہی جھوٹ بول جائیں یا غلط بیانی سے کام لیں۔چنانچہ مسٹر منگمری واٹ تسلیم کرتے گئے کہ ہاں ٹھیک ہے، میں نے ایسے ہی لکھا تھا۔بہر حال کئی ایسے پہلو سامنے آئے کہ ہمدرد بن کر مستشرقین نے اسلام پر حملے کئے ہوئے ہیں اور نئی نسل میں وہ اتناز ہر پھیلا رہے ہیں کہ ہر ہفتے بے شمار کتابیں شائع ہو رہی ہیں۔اگر تحریک جدید صرف انہیں کا پیچھا کرے اور سارے وسائل استعمال کرلے، تب بھی حق ادا نہیں ہو سکے گا۔چنانچہ اس علم کے تحت میں نے انگلستان میں تحریک کی کہ تمام دنیا میں ہمیں دو قسم کے سٹیشن قائم رنے پڑیں گے۔یعنی ایک Tracking سٹیشن اور ایک Monitoring سیشن۔اور Tracking 287