تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 277
تحریک جدید -- ایک الہی تحریک پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سری لنکا بکوشیداے جواناں تا بدیں قوت شود پیدا پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سری لنکا منعقدہ 27، 28 نومبر 1982 ء برادران جماعت و حاضرین جلسه! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مکرم مولوی محمد عمر صاحب نے آپ کے سالانہ جلسہ کے لئے پیغام بھجوانے کو کہا ہے۔اس بارے میں میرا پیغام حضرت مسیح موعود مہدی مسعود علیہ السلام کا یہ شعر ہے:۔بکوشید اے جواناں تا بدین قوت شود پیدا بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے۔مفسرین نے قرآن مجید کی آیت لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف:9) کی تفسیر میں لکھا ہے کہ تمام ادیان پر اسلام کا غلبہ مسیح موعود علیہ السلام سے وابستہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ جہاں صادق و مصدوق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح و مہدی کی آمد کی خبر دی وہاں فرمایا:۔وجب على كل مؤمن نصره او قال اجابته۔(ابوداؤد، کتاب الملاحم ، باب ما یذ کرفی ذکر المهدی) کہ مہدی موعود آئے تو ہر مسلمان پر اس کی مدد اور اس کی آواز پر لبیک کہنا واجب ہے۔اور اس غلبہ کے لئے ہمیں اپنی جدو جہد کو انتہاء تک پہنچانا ضروری ہے۔خدا کی مدد موقوف ہوتی ہے، اس امر پر کہ بندے اس کی تقدیر کو پورا کرنے کے لئے کس حد تک اپنے فرض کو پورا کرتے ہیں۔دیکھئے مامور زمانہ اپنی ابتدائی کتاب فتح اسلام میں فرماتے ہیں:۔وو۔۔۔اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا، جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے۔اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا، جیسا کہ پہلے چڑھ چکا 277