تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 273
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء کا مقابلہ کرنے والے، جلد کو ملائم کرنے والے وغیرہ اجزاء تھے۔میں نے ان سے کہا کہ مردہ کو اس کی کیا ضرورت تھی؟ بائبل تو کہتی ہے کہ مرہم لگائی گئی تھی۔تمہارے محققین کہتے ہیں کہ یہود کا یہ دستور نہیں تھا۔دستور کے خلاف واقعہ ہوا ہے۔زندہ تھے تو واقعہ ہوا۔غرضیکہ اور بہت سی باتیں تھیں، جن کو بیان کر کے ہم پریس کانفرنس کو جلد از جلد ایک ایسی کانفرنس میں تبدیل کر دیتے تھے، جو عیسائیت بمقابلہ اسلام بن جاتی تھی۔یہ ایک مثال ہے، جس سے یہ امر واضح ہو جاتا ہے کہ ہمارا طریق تبلیغ کیا تھا؟ چنانچہ جب عیسائیت اور اسلام کا مقابلہ شروع ہو جاتا تھا تو پھر ان کو دوسری باتوں کی ہوش نہیں رہتی تھی۔یہاں تک کہ پھر آخر امام خمینی صاحب پر جا کر ان کی تان ٹوشتی تھی۔یعنی جب دیکھتے تھے کہ یہ تو میدان جیت رہے ہیں، وہ سمجھتے تھے کہ اگر ہم نے یہ رپورٹنگ کی تو لوگوں پر ان کا اثر پڑ جائے گا۔(اس کے باوجود وہ یہی رپورٹنگ کرتے تھے اور یہ ان کی دیانت داری کے معیار کی علامت ہے کہ وہ مجبور تھے، صحیح رپورٹنگ کرنے پر) اس لئے پریس کانفرنس کا رخ موڑنے کے لئے کہتے تھے، اچھا ٹھیک ہے، نظریاتی باتیں تو ہوگئیں، عملا تمہارا کیا حال ہے؟ ثمینی صاحب اسلام کے نمائندہ ہیں لیکن بقول ان کے ان کی سفا کی کا یہ عالم ہے کہ ان کے اصلاحی دور کے صرف ایک سال میں اس سے زیادہ مظالم توڑے گئے ہیں، جو بادشاہ نے ساری عمر میں تو ڑے تھے۔اور اس سوال کا ایسا اثر جماتے تھے کہ ان کا خیال تھا، پہلے جتنی مرضی دلیلیں یہ دے دیں، جب یہ سوال آئے گا تو پھر اسلام کا سارے کا سارا مفاد دھرے کا دھرارہ جائے گا۔عیسائیوں کی اسلام سے ساری دلچسپی ختم ہو جائے گی۔میں تحمل سے ان کی بات سنتا تھا۔ان سے کہتا تھا کہ دیکھیں، آپ نے ایک بڑا اور اہم نکتہ اٹھایا ہے۔لیکن اسلام مجھے یہ سکھاتا ہے کہ انصاف سے کام لوں۔مجھے پوری طرح پتہ نہیں ہے کہ جتنی باتیں آپ نے خمینی صاحب کی طرف منسوب کی ہیں، وہ صحیح بھی ہیں یا نہیں؟ آپ اپنا انتقام لے رہے ہیں۔کیونکہ انہوں نے آپ کو باہر نکالا ہے اور کتنے واقعات درست ہیں؟ یہ تو جب فضا بدلے گی اور تاریخ دان چھان بین کرے گا، تب ان باتوں کی حقیقت کھل کر سامنے آئے گی۔اس سوال سے بھی اس قوم کی بہت بڑی ہوشیاری مترشح ہوتی ہے۔وہ یہ چاہتے تھے کہ یا تو میں ضمینی صاحب کو برا کہوں یا ان کی تردید کر دوں۔اگر برا کہوں تو اگلے روز سارے یورپین اخبار یہ سرخیاں لگا دیں کہ دیکھ لو پاکستان سے ایک مسلمان راہ نما آیا ہے اور وہ کھلے بندوں خمینی صاحب کے خلاف تقریر کر رہا ہے۔اس طرح عالم اسلام میں پھوٹ پڑ جائے گی ، پاکستان واپس جائیں تو ان کو جینے نہ دیں۔ایرانی 273