تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 274
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جہاں جہاں ہیں، احمدیت کے دشمن بن جائیں اور اس طرح ان کے خلاف مخالفت کا ایک اور محاذ کھل جائے۔یہ فرڈی سنڈ والی پالیسی تھی ، جو یہاں چلی جارہی تھی۔اور دوسری طرف ان کی کوشش یہ تھی کہ اگر یہ مینی صاحب کی تائید کردیں تو سارا یورپ یہ کہہ کر ان کے خلاف ہو جائے کہ کیسے پاگل لوگ ہیں ، ظلم کی تائید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہی اسلام ہے۔پس ان دو مصیبتوں کے درمیان سے گزرنا ہوتا تھا۔چنانچہ طریق تبلیغ کا سوال کیا گیا ہے تو میں بتاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کس طرح اس سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق فرماتا تھا۔یہ محض اس کا فضل تھا۔میں ان سے کہتا تھا کہ اب میں تھوڑی دیر کے لئے فرض کر لیتا ہوں کہ یہ سب کچھ درست ہے۔لیکن آپ مجھے یہ بتائیں کہ اگر کوئی مسلمان راہ نما آپ کے خیال میں اسلام کے نام پر ظلم کرے تو کیا آپ کا یہ حق ہے کہ اس کے عمل کی وجہ سے اسلام کو مطعون کریں؟ جس وقت یہ حق آپ تسلیم کرلیں گے، میں اس وقت آپ کو آپ کی تاریخ بتانی شروع کر دوں گا۔اور نمونے اس تاریخ کے یہ ہیں کہ عیسائیت کے نام پر یورپ میں ایک ایک عیسائی بادشاہ کے وقت میں اتنے مظالم ہوئے ہیں کہ ایک خمینی کیا، سو مینی بھی وہ مظالم کر رہے ہوں، جو آپ بیان کرتے ہیں، تب بھی وہ ان سے لگا نہیں کھا سکتے۔میں نے ان سے کہا: کیا آپ انگلستان کی تاریخ کو بھول گئے ہیں۔ایک ملکہ میری (Merry) کے زمانے میں ہی پانچ سو معصوم عورتوں کو زندہ آگ میں جلا دیا گیا۔اس الزام میں کہ وہ جادوگرنیاں ہیں اور انہیں دفاع کا کوئی موقع نہیں دیا گیا۔سپین کی سینکڑوں سال کی (Inquisition) یعنی مذہب کے نام پر تشدد کی تاریخ اتنی دردناک ہے کہ جب مادام توسو کی نمائش میں وہ آلات دکھائے گئے ، جو سپین کے مظالم کی تاریخ یاد دلاتے تھے تو لوگوں نے احتجاج کئے کہ یہ اتنے بھیانک ہیں کہ ان کو دیکھ کر ہی ہماری عورتیں اور بچے ڈر جاتے ہیں۔کجا یہ کہ واقعہ یہ ظلم ہورہا ہو۔چنانچہ وہ آلات وہاں سے اٹھوا دیے گئے۔جرمنی کے متعلق آپ خود کہتے ہیں کہ ہم نے اسے بزور شمشیر عیسائی بنایا ہے۔ایک جرمن بھی تبلیغ کے ذریعہ عیسائی نہیں ہوا۔اسی طرح آپ بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ جب 1400ء میں طاعون کی وبا پھیلی تھی تولا کھوں یہودیوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔اس الزام میں کہ تمہاری نحوست کی وجہ سے طاعون پھیلی ہے۔میں نے کہا: آپ ایک خمینی کو رور ہے ہیں، آپ کے سینوں میں ہزاروں خمینی شیخ رہے ہیں اور پھر بھی آپ اسلام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور اسے بدنام کرتے ہیں۔میں نے کہا: میرا مذ ہب مجھے یہ تعلیم نہیں دیتا۔ان سب باتوں کے باوجو داب میں آپ کا دفاع کرتا ہوں کیونکہ اسلام مجھے انصاف کی تعلیم دیتا ہے۔میں کہتا ہوں کہ عیسائیت کا کوئی قصور نہیں تھا۔جب 274