تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 272
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم میں ان کو بائبل کے حوالے دیتا تھا اور کہتا تھا کہ آپ کی بائیل خود دیکھتی ہے اور اس کے سوا کوئی اور تشریح اس کی ممکن نہیں کہ بائبل کی طرف آپ جو بات منسوب کر رہے ہیں، وہ خلاف عقل ہے۔کیونکہ بائبل تو کھلم کھلا لکھ چکی ہے اور تین پہلوؤں سے پرانے مسیح کی صلیب سے نجات اور بعد ازاں طبعی موت کی خبر دیتی ہے۔اور یہی ہمارا بھی عقیدہ ہے۔اور اسی میں فرق ہے، ہمارا اور دوسرے مسلمانوں کا۔اور اسی کے نتیجہ میں بالآخر ہم ان کے ہاں غیر مسلم قرار دیئے گئے ہیں۔چنانچہ جب ان عیسائیوں سے گفتگو ہوتی تھی تو میں ان سے کہتا تھا دیکھو، پیشگوئی کے رنگ میں دیکھ لو مسیح نے واقعہ صلیب سے پہلے بائبل کے بیان کے مطابق پیشگوئی کی کہ میں تمہیں چھوڑ کر جانے والا ہوں۔کہاں جانے والا ہوں؟ اسرائیل کی گم شدہ بھیڑوں کی طرف۔اور یہ بات آج تک بائبل کے (New Testament) یعنی نئے عہد نامہ میں لکھی ہوئی موجود ہے۔میں نے کہا: اب تم مجھے یہ بتاؤ کہ اس کے بعد وہ گئے کہاں؟ یا تو یہ مانو کہ مسیح سے پہلے اسرائیل کی ساری گم شدہ بھیڑیں آسمان پر چلی گئی تھیں اور وہ وعدہ پورا کرنے کے لئے آسمان پر چلے گئے۔اگر تمہاری اپنی اصطلاح تمہیں یہ بتاتی ہے کہ بھیڑوں سے مراد گم شدہ قبائل ہیں تو پھر بائبل کی رو سے مسیح نعوذ باللہ جھوٹا ٹھہرتا ہے یاوہ آسمان پر نہیں گیا۔ظاہر ہے، وہاں گیا، جہاں گم شدہ قبائل رہتے تھے۔پھر میں ان سے یہ کہتا تھا کہ اب دوسری پیشگوئی سنو۔جب نشان مانگنے کے لئے لوگ مسیح کے پاس آتے تھے تو وہ ان لوگوں کو کہا کرتے تھے کہ دیکھو تمہیں یونس نبی کے نشان کے سوا کوئی نشان نہیں دیا جائے گا۔اور وہ کیا نشان تھا؟ سارے لوگ جانتے ہیں، وہ نشان یہ تھا کہ یونس نبی تین دن مچھلی کے پیٹ میں رہے لیکن مرے نہیں، زندہ رہے۔بظاہر موت کے سارے مواقع اور اسباب موجود تھے لیکن زندہ گئے اور زندہ ہی باہر آئے۔یعنی مچھلی نے باہر اگل دیا۔اسی طرح صلیب میں بعینہ یہ واقعہ دہرایا گیا تھا۔میں نے کہا: اگر تم جماعت احمدیہ کی یہ تشریح قبول نہیں کرتے تو پھر نتیجہ بائبل جھوٹی ٹھہرتی ہے۔ادھر مسیح نعوذ باللہ جھوٹا بنتا ہے، یہاں بائبل جھوٹی ٹھہرتی ہے۔جو تمہارے بیان کے مطابق کہتی ہے کہ تین دن مرکز رہے۔پھر میں بائیل کی رو سے صلیب کے واقعات بتا تا تھا کہ وہ تو کہتے ہیں کہ ہم نے جو نیزہ مارا، اس سے پہلو میں زخم ہوا تو خون ابل ابل کر نکلا۔(gushed out بھی انگریزی ترجمہ ہے، بائیل میں اور rushed out بھی۔دونوں طرح بائبل میں آتا ہے۔میں نے کہا: مردہ کے جسم سے اول تو خون نکلا ہی نہیں کرتا لیکن اہل ایل کے نکلنا تو بالکل عقل کے خلاف ہے۔زندہ تھے تو خون نکلا۔پھر بائبل کہتی ہے کہ حواریوں نے مسیح کو مرہم لگائی ، جس میں بارہ اجزاء شامل تھے، جو زخموں کو مندمل کرنے والے، در دکور و کنے والے، انفیکشن 272