تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 255 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 255

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء دنیا کی کوئی طاقت سپین کے بارے میں خدا کے فیصلے کو بدل نہیں سکے گی خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ کی سفر چین سے کامیاب مراجعت پر صوبہ پنجاب کے امراء اضلاع نے حضور کے اعزاز ایک استقبالیہ دیا۔اس موقع پر حضور رحمہ اللہ نے درج ذیل خطاب فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت ہی بڑا احسان ہے کہ اس نے اس عاجز کو وہ کام کرنے کی توفیق بخشی، جن کا کچھ تذکرہ مختصراً اس سپاسنامہ میں کیا گیا ہے، جو مکرم مرزا عبد الحق صاحب نے پڑھا ہے۔یہ خلاصہ ہے، ایک بہت لمبی اور تفصیلی داستان کا۔جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے مختلف ممالک کے مختلف طبقات میں اسلام کا پیغام، جس احسن رنگ میں، میں سمجھتا تھا، اس احسن رنگ میں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر پیش کرنے کی سعادت بخشی۔الحمد للہ علی ذالک تمام یورپین ممالک کے واقعات کا بیان کرنا تو بہت مشکل ہے۔کیونکہ یہ تو ایک بہت ہی لمبی داستان ہے۔جو کچھ ٹیپ ریکارڈنگز وہاں سے آئی ہیں، وہی اتنی لمبی ہیں کہ بعض دفعہ سوال و جواب کی ایک ایک مجلس اڑھائی اڑھائی، تین تین گھنٹے تک جاری رہی۔اس کے بعد پھر انفرادی طور پر ملنے والے اپنے رنگ میں سوال کرتے رہے۔لیکن یہ ایسی گفتگو تھی، جو ریکارڈ میں نہ آسکی۔ایسی گفتگو کی مجالس بعض اوقات چار چار، پانچ پانچ گھنٹے تک مسلسل جاری رہیں۔اور خدا تعالیٰ کے فضل کا خاص پہلو یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ وہ قومیں بہت مصروف ہیں اور معین اوقات سے آگے پیچھے جانا ، ان کی عادات میں داخل نہیں لیکن جب تقریبات کے اختتام کا اعلان کیا جاتا تھا اور ہماری طرف سے یہ اعلان ہوتا تھا کہ بہت سے دوست شاید اپنی تہذیب اور اخلاق حسنہ کے نتیجہ میں اٹھ کر جانا پسند نہ کرتے ہوں، ان کو ہماری طرف سے اجازت ہے۔جو دوست تھک گئے ہوں یا جنہیں اور کام ہوں، وہ بے شک تشریف لے جائیں۔مگر سوائے اکا دکا کے اور وہ بڑی معذرت کے ساتھ اپنی وجہ بیان کر کے رخصت ہوتا تھا۔مگر بھاری اکثریت وہیں بیٹھی رہتی تھی اور اسلام کے مختلف پہلوؤں پر ، دنیا کی مشکلات اور عالمی مسائل پر مختلف رنگوں میں 255