تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 253
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام فرمودہ 24 نومبر 1982ء غلبہ اسلام کی مہم آپ سے مالی جہاد کا مطالبہ کرتی ہے پیغام فرمودہ 24 نومبر 1982ء میرے عزیز بھائیو اور بہنو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں ادائیگیوں کا اس وقت نواں مرحلہ ہے، جو 28 فروری 1983ء کوختم ہوگا۔دنیا کے مختلف ممالک کے مخلصین جماعت نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے اور اب ان کی مرحلہ وار ادائیگی ہورہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان مخلصین کے اموال ونفوس میں برکت ڈالے اور وہ اپنی تابندہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں پیش از پیش قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں۔غلبہ اسلام کی مہم آپ سے مالی جہاد کا مطالبہ کرتی ہے۔اور جو لوگ خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کی اولادوں کو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اجر عظیم عطا فرماتا ہے۔میں عالمگیر جماعت احمدیہ کے تمام عہدیداران کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس امر کا اہتمام کریں کہ وہ اپنے اپنے حلقہ میں صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ کے وعدوں اور وصولی کا جائزہ لیں کہ کیا فردا فردا اور اجتماعی طور پر وعدہ کا 9/15 حصہ ادا ہو چکا ہے یا نہیں؟ فردا فرد وعدہ کنندگان سے رابطہ کریں۔جہاں کمی ہے، اس کے ازالہ کے لیے بھر پور کوشش کریں۔اسی طرح جو نو جوان صد سالہ جوبلی منصوبہ کے اجراء کے بعد کسی وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے برسر روزگار ہوئے ہوں، ان سے وعدہ لے کر ان کو بھی اس قربانی میں شامل کریں۔اور جن دوستوں کو اللہ تعالی نے مزید فراخی اور وسعت عطا فرمائی ہو، ان کو بھی فردا فردا توجہ دلائی جائے کہ وہ اپنے وعدوں پر نظر ثانی کریں اور اللہ تعالیٰ نے ان پر جو مزید فضل نازل فرمائے ہیں، وہ اپنے وعدوں کو بڑھا کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیوں کو شرف قبولیت بخشے۔آمین اللهم آمين۔والسلام خاکسار مرزا طاہر خليفة المسيح الرابع مؤرخ 24/11/82 مطبوعه روزنامه الفضل 02 دسمبر 1982ء) | 253