تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 245
تحریک جدید - ایک البی تحریک خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء اسلام کے ہزاروں لاکھوں بیٹے منتظر ہیں کہ احمدی عورتیں ان کو غیرت دلائیں خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے سفر یورپ سے کامیاب مراجعت کی خوشی میں لجنہ اماءاللہ مرکز یہ ربوہ کی طرف سے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا، اس موقع پر حضور نے درج ذیل خطاب فرمایا:۔وو تشہد وتعوذ اور تسمیہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔سب سے پہلے تو میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ تقریب منعقد کر کے مہمان نوازی کا ثبوت دیا۔اس موقع پر اعزاز بخشا بھی کہا جاتا ہے لیکن وہ ایک رسمی فقرہ ہے۔اس لیے یہاں تک پہنچ کر میں رک گیا اور میں نے سوچا کہ حقیقت کیا ہے؟ حقیقت میں یہ ایک مہمان نوازی کا ہی اظہار ہے یا خلوص و محبت کا اظہار ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزاء عطا فرمائے۔اس وقت جو نظم پڑھی گئی ہے، اس نے دل پر کچھ عجیب کیفیت طاری کر دی ہے۔اس نے کچھ یادوں کو تازہ کیا اور کچھ سفر کے ان واقعات کی طرف ذہن منتقل کر دیا، جو خواب کی طرح گزرے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔پھر سپاسنامہ میں بھی ، جن باتوں کا ذکر ہوا، اس سے وہ یادیں اور تازہ ہوگئی۔حقیقت یہ ہے کہ سارا سفر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی بے اختیاری کی حالت میں گزرا ہے، جس میں بندہ کا کوئی دخل نہیں ہوا کرتا۔ایک خواب کی سی کیفیت تھی، ایک رو میں بہتے ہم چلے جارہے تھے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں سے دلوں کو اسلام کی طرف مائل بھی کر رہا تھا اور ان میں پاک تبدیلیاں بھی پیدا کر رہا تھا۔اور غیروں کا رجحان بھی بڑی تیزی سے اسلام کی طرف بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔مخالف پریس والے بھی دیکھتے دیکھتے تبدیل ہوتے معلوم ہوتے تھے۔بعد میں پریس نے جس طرح coverage دیا ہے، اس کے بعض حصوں سے تو یوں معلوم ہوتا تھا، جیسے کوئی مخلص احمد ی ہے، جو کوشش کر کے مضمون لکھ رہا ہے کہ جماعت کا نیک اور اچھا اثر قائم ہو۔یہ ساری چیزیں وہ ہیں، جن پر بندہ کا کوئی اختیار نہیں۔بہت ہی بابرکت تھا، مسجد بشارت سپین کی بنا ڈالنے کا یہ اقدام اور بہت ہی بابرکت ہیں، اس کے باقی رہنے والے اثرات۔245