تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 242
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک پس اصل چیز سچائی ہے۔آپ کے جواب میں سچائی ہونی چاہئے۔اور سچائی کی توفیق بھی دعا ہی سے ملتی ہے اور سچائی کے حقوق ادا کرنے کی توفیق بھی دعا ہی سے ملتی ہے۔پس دعا ئیں کریں اور کثرت کے ساتھ دعا ئیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے سارے منصوبوں کو کامیاب فرمائے۔اور ان منصوبوں کی کمزوریوں کو دور فرمائے۔نئی نئی راہیں ہم پر کھولے اور ان راہوں پر قدم مارنے کی توفیق بخشے۔ہر فتح کی امید کو ایک حقیقی فتح میں تبدیل کر دے۔ہر فتح و نصرت کی خواب کو ایسی بچی تعبیر میں تبدیل کر دے کہ دنیا بھی اس کی تعبیر کو دیکھنے لگے۔صرف خواب بین کو وہ نظارہ نظر نہ آرہا ہو بلکہ دنیا کے سامنے وہ نظارہ نقشوں میں ابھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہو۔یہ وہ مقصد ہے، جو دعاؤں کے ذریعے سے ہم نے حاصل کرنا ہے۔اور اگر درد مندانہ دعاؤں کے ساتھ پاکستان کی ساری جماعت کوشش کرے تو ہر ملک جو فتح ہوگا، اس میں آپ کا حصہ شامل ہو جائے گا۔یہ ٹھیک ہے کہ روپے پیسے کے ذریعے اب ہم مدد نہیں کر سکتے۔یہاں کی سکیموں میں تو مدد کر سکتے ہیں اور کریں گے انشاء اللہ۔مگر قانون ایسے ہیں کہ ہم اپنا روپیہ باہر نہیں بھجوا سکتے۔پاکستان اور ہندوستان کے لئے جو پہلے مزے تھے، اب وہ نہیں رہے کہ ساری دنیا کا بوجھ پہلے ہندوستان نے اٹھارکھا تھا۔پھر پاکستان نے اٹھارکھا تھا۔روپیہ باہر بھجوانے میں روکیں پیدا ہورہی ہیں۔لیکن کام کے رستے میں روکیں پیدا نہیں ہورہی ہیں۔ہماری تمناؤں اور خواہشوں کے رستے میں روکیں ضرور پیدا ہو جاتی ہیں۔جہاں تک کام کا تعلق ہے ، وہ تو جاری ہے۔جتنا روپیہ ہم یہاں سے بھجواتے تھے ، اس سے سینکڑوں گنا زیادہ باہر سے ملنا شروع ہو گیا ہے۔پس کام تو انشاء اللہ جاری رہیں گے۔ہمیں صرف یہ خواہش ہوتی ہے کہ کاش! ہم اب بھی روپے کے ذریعے اسی طرح مدد کرتے ، جس طرح پہلے کیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ رفتہ رفتہ یہ روکیں بھی دور فرمادے گا۔اور یہ بھی دعاؤں کے ذریعہ سے ہی ہوگا، انشاء اللہ۔جہاں تک پاکستان کی جماعت کا تعلق ہے، میں مجلس انصار اللہ کے سامنے خصوصیت سے یہ پروگرام رکھتا ہوں (پہلے بحیثیت صدر مجلس انصاراللہ یہ پروگرام آپ کے سامنے رکھا تھا) کہ ایک ایسے گاؤں میں احمدیت کو قائم کرنے کی کوشش کریں، جہاں پہلے احمدیت قائم نہیں ہے۔اگر ہر مجلس ہر سال ایک نئے گاؤں میں احمدیت نافذ کر دے تو اللہ کے فضل سے چند سالوں کے اندر اندر اس ملک کی فضا تبدیل ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دشمن بھی منصوبے بناتا ہے اور مکر کرتا ہے۔اور اللہ بھی منصوبے بناتا ہے اور ایک مکر کرتا ہے۔242