تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 239
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء گے، ان کا پتہ یہ ہے اور آپ ان سے براہ راست گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔پس مختلف موضوعات پر ہسپانوی زبان میں کیسٹ تیار ہوں۔مسلمان بننے کے طریقے بتائیں جائیں، مسلمان بننے کے بعد کی ذمہ داریاں بتائی جائیں۔اسی طرح نماز پڑھنے کے طریقے ، طہارت کے مسائل اور اسلامی معاشرے کے روز مرہ کے مسائل پر مشتمل کیسٹ تیار ہوں۔اور ان واقفین کے پاس یہ کیسٹ موجود بھی ہوں تا کہ جب کوئی اسلام قبول کرے تو ساتھ ہی اس کو تربیت کا تحفہ بھی پیش کر دیں کہ اب تم پوچھنا چاہو گے کہ اسلام کیا ہے اور اس پر کس طرح عمل ہوتا ہے؟ یہ کیسٹ سن لو۔اس میں اسلام کی ساری باتیں آگئی ہیں۔اس طرح ہم بغیر کسی انتظار کے انشاء اللہ تعالیٰ وسیع پیمانے پر سپین کے ملک میں تبلیغ کر سکیں گے۔جہاں تک دیگر دنیا کا تعلق ہے، اس کے متعلق پین کی مجلس شوریٰ میں سکیم طے ہوئی اور ایک ہدایت جاری کی گئی۔اس پر کہاں تک عمل شروع ہو چکا ہے، اس کا ابھی جائزہ لینا باقی ہے؟ اب میں پھر تحریک جدید کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں۔اس وقت جو صدر مجلس انصار اللہ ہیں، وہی وکیل اعلی تحریک جدید بھی ہیں۔وہ سن رہے ہیں، وہ نوٹ کریں گے اور انشاء اللہ ذمہ داری کے ساتھ اس پر عمل درآمد کی کوشش کریں گے۔وہ سکیم یہ ہے کہ سو سالہ جوبلی منانے سے پہلے ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور کچھ تھے پیش کرنے چاہئیں۔خالی نعرے تو خدا تعالیٰ قبول نہیں فرمائے گا۔اس کے لئے تو ایسا عمل صالح چاہئے ، جو ہماری اللہ اکبر کی آواز کو رفعت عطا کرے گا۔یہ نکتہ قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے کہ تمہارے نیک ارادے اور بلند بانگ دعاوی (خواہ منتیں بھی اچھی ہوں ) اپنی ذات میں اڑنے کی طاقت نہیں رکھتے۔وہ زمین پر پڑے رہتے ہیں۔کون سی چیز ان کو اٹھا کر خدا کے عرش تک پہنچاتی ہے، وہ تمہارے نیک اعمال ہیں۔اِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ (فاطر (11) جب نیک اعمال کی قوت ان کو نصیب ہوتی ہے تو تم دیکھو گے کہ وہ عظیم الشان طریق پر اڑنا شروع کر دیں گے اور اتنی بلند پروازی اختیار کریں گے کہ وہ آسمان کے کنگروں تک جا پہنچیں گے۔یہ ہے وہ مضمون ، جو قرآن کریم ہمیں سکھا رہا ہے۔اور بڑا سائنٹیفک مضمون ہے۔جس طرح آپ ایک بہت اچھا جہاز بنا کے رکھ دیں اور اس میں پٹرول نہ ڈالیں تو وہ بیچارہ یونہی پڑا رہے گا۔خواہ کتنی بھی اچھی صنعت ہو۔جہاز میں اگر طاقت نہیں ہوگی تو وہ کس طرح اڑ سکے گا ؟ تو اسلام سائنٹیفک مذہب ہے کہ مختلف حصوں کی ضروریات کوکھول کھول کر بیان کرتا ہے اور اپنی اپنی جگہ ہر ایک کی ضروریات کو تسلیم کرتا ہے۔محض کہانیوں میں بسنے والا مذ ہب نہیں ہے۔239