تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 238 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 238

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء ردیا جا۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک نے یہ ہدایت دی تھی اور اب تحریک جدید کو یہ ہدایت دیتا ہوں کہ وہ یہاں سے اس پروگرام کو منظم کرے۔مثلاً اندلس کی سرزمین ہے۔اس میں چونکہ اسلام کا زیادہ اثر رہا ہے، اس لئے وہاں کے لوگ زیادہ خلیق اور زیادہ محبت کرنے والے ہیں۔اور اندلس کی سرزمین ہی میں ہم نے مسجد بنائی ہے۔وہ کافی وسیع علاقہ ہے۔وہاں چار، پانچ صوبے ہیں اور کافی آبادی ہے۔اگر تحریک جدید اندلس کے علاقے ، واقفین کی تعداد معلوم کر کے تقسیم کر دے کہ یہ حصہ جرمنی کے سپرد ہے، یہ حصہ سوٹزر لینڈ کے سپر د ہے، یہ ڈنمارک کے، یہ ناروے کے، یہ سویڈن کے، یہ فرانس کے اور اسی طرح فلاں حصہ انگلستان کے سپرد ہے۔تو سپین میں بہت جلد اسلام پھیل سکتا ہے۔نقشے کے اوپر معین کہ ہم آپ کو یہ قلعے دیتے ہیں، آپ نے سر کرنے ہیں۔اور مقابلہ ہو گا کہ کون سا ملک پہلے وہاں اسلام کا جھنڈا گاڑتا ہے؟ یہ سارے واقفین مبلغ وہ ہوں گے، جو عارضی طور پر اور طوعی طور پر اپنے نام پیش کر رہے ہوں گے اور سلسلے پر ان کا کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔ان واقفین کی مدد کے لئے کہ لئے یہ سکیم بنائی گئی ہے ( یہ بھی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی کہ اس طرف میری توجہ کو پھیرا ) کہ ہمارے پین کے مبلغ، جو بہت اچھا بولنے والے ہیں اور خصوصاً ان کے بیٹے منصور احمد صاحب، جو نہایت ہی پاکیزہ شستہ سپینش بولتے ہیں اور ان کے اندر خدمت کا بڑا جذبہ ہے، ( ڈاکٹر ہیں لیکن طومی طور پر اسلام کی خدمت کرنے کا بہت شوق رکھتے ہیں ) ان کے سپرد یہ کام کر دیا جائے کہ جس طرح یہاں سوال و جواب کی کیسٹ ہوتی ہے، اسی طرح وہ اپنے تجربے کی روشنی میں چین کے ماحول کے لئے پانچ یا چھ کیسٹ تیار کریں اور سپینش احمدی اور کچھ دوسرے سپینش دوست اکٹھے ہوں اور اس مجلس میں سوال و جواب ہوں اور مؤثر جواب ریکارڈ کر کے تمام یورپ کے مشنوں کو یہ کیسٹ بھجوادی جائیں۔اور ان کے ساتھ ان کا لکھا ہوا ترجمہ بھی جائے۔یہ جو واقفین عارضی جائیں گے ، ان کو زبان سیکھنے میں کچھ وقت لگے گا اور ہماری حالت تو وہی ہے، جو غالب نے کہی عاشقی صبر طلب اور تمنا بے تاب دل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہونے تک کہاں ہم انتظار کریں کہ یہ زبانیں سیکھیں، تب وہاں تبلیغ ہو؟ اس لئے وہ اپنے ساتھ یہ کیسٹ لے جائیں اور کیسٹ کے شروع میں یہ آواز ریکارڈ ہو کہ ہم آپ کی زبان نہیں جانتے مگر ہمارے دل میں آپ سے باتیں کرنے کے بڑے ولولے ہیں۔اس لئے یہ کیسٹ ہیں، آپ ان کو سنیں اور اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال پیدا ہو تو آپ ہمیں لکھ کر دیں یا کیسٹ میں ریکارڈ کروادیں۔ہم اپنے مبلغ کو بھیجیں 238