تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 237 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 237

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء چنانچہ چین کے متعلق تو میں نے یورپ میں یہ تحریک کی کہ ہمارے جتنے احمدی نوجوان ہیں، وہ فوری طور پر سپینش زبان سیکھنا شروع کریں۔جو ریٹائر ہو رہے ہیں، وہ وقف عارضی میں اپنے نام لکھوائیں۔یعنی سال بہ سال ریٹائر منٹ کے بعد کا جو وقف ہوتا ہے، وقف عارضی سے کچھ مختلف نوعیت کا ، اس میں اپنے نام پیش کریں۔اور بتائیں کہ ہم اپنے خرچ پر کتنا عرصہ پین جا کر تبلیغ اسلام کر سکتے ہیں؟ اور جو نام لکھوائیں، وہ ابھی سے زبان سیکھنی شروع کریں۔پھر چھٹیوں میں وہاں سیر کے لئے جاتے ہیں، وہ وہاں تبلیغ بھی کریں۔میں نے ان سے کہا کہ سپین کی طرف تو آج کل سارے یورپ اور امریکہ کا رجحان ہے۔سیر کے لئے بڑی پیاری جگہ ہے۔آپ کے لئے تو ایک پنتھ اور دو کاج والا معاملہ ہے۔" اگر آپ تبلیغ اسلام کے لئے نکلیں گے تو سیر پیچھے تو نہیں رہ جائے گی۔آپ کی سیر میں مزا بہت بڑھ جائے گا۔یورپ اور امریکہ تو وہاں اس لئے جاتا ہے کہ روپیہ خرچ کر کے ان کو عیاشی کے نئے رستے دکھائے ، اور ان کو ذلیل اور رسوا کرے۔وہ تو اس لئے جاتے ہیں کہ تا اہل سپین زیادہ سے زیادہ شیطان کی آغوش میں چلے جائیں۔اور اس وقت سپین میں جو امن ہے، وہ بھی باقی نہ رہے۔یہ امر واقعہ ہے اور یہی ہو رہا ہے۔وہ چنانچہ وہاں کی مجالس میں جب مجھ سے بے تکلف سوال ہوئے اور ان سے بات ہوئی تو انہوں نے خود بھی یہ خطرہ محسوس کیا کہ امریکن اور مغربی قوموں کا جو Influence Tourists ( ٹورسٹس یعنی سیاحوں کی شکل میں ظاہر ہورہا ہے، یہ ہمارے اندر بڑی خرابیاں پیدا کر رہے ہیں۔بے حیائی بڑھی ہے اور اس کے علاوہ عیاشی کے نئے نئے ذریعے ہمارے سامنے آرہے ہیں۔ہم ایک غریب قوم ہیں، ہمارے اندر اس کی توفیق نہیں۔جب توفیق سے بڑھ کر عیاشی سامنے آتی ہے تو ہمیشہ کر پشن پیدا ہوتی ہے، ہمیشہ رشوت ستانی داخل ہو جاتی ہے۔یہ بے چینیاں میں نے ان کے اندر محسوس کی ہیں۔میں نے کہا: ایک طرف یہ بے چینیاں پیدا کرنے والے جارہے ہیں تو دوسری طرف خدا کے بندے بے چینیاں دور کرنے والے بھی جانے چاہئیں۔آپ جائیں اور ان کو پاکیزہ معاشرے کی طرف بلائیں۔آپ جائیں اور ان سے پاکیزہ دوستیاں کریں۔ان کو بتائیں کہ ہم اسلام کی طرف سے امن اور صلح اور محبت اور آشتی کا پیغام آپ کے لئے لے کر آئے ہیں۔مختلف دیہات میں جائیں اور ان تک یہ پیغام پہنچائیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھی Response ہوئی۔یعنی بڑے جوش و ہوش کے ساتھ وہاں احباب نے وعدے کئے کہ ہم اس کام کے لئے حاضر ہیں۔جب بھی خدا ہمیں توفیق دے گا ، ہم اپنی چھٹیاں سپین میں گزاریں گے۔لیکن اس کے لئے کچھ نظم وضبط اور ترتیب کی ضرورت ہے۔چنانچہ وہاں میں 237