تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 223 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 223

تحریک جدید- ایک الہی تحریک خطاب فرمودہ 06 نومبر 1982ء اہل یورپ کا مطالبہ ہم ہی نے پورا کرنا ہے خطاب فرمودہ 06 نومبر 1982ء حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی سفر یورپ سے کامیاب مراجعت کی خوشی میں انصار اللہ مرکز یہ ربوہ کی طرف سے حضور کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر حضور نے درج ذیل خطاب فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور تسمیہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔مغربی قوموں میں یہ رواج ہے کہ ڈنر یعنی رات کے کھانے کے بعد تقاریر ہوتی ہیں۔مہمان خاص جس کو مدعو کیا جاتا ہے، وہ After Dinner یعنی کھانے کے بعد تقریر کرتا ہے۔لیکن قرآن کریم سے اس کے بالکل برعکس رواج کا پتہ چلتا ہے۔حضرت یوسف علیہ السلام نے کھانے سے پہلے تقریر فرمائی اور ان کے دو ساتھی قیدیوں کو، جن کو تبلیغ کرنا مقصود تھا، فرمایا کہ جب تک کھانا نہیں لگتا، ہم بیٹھ کر تبلیغی باتیں کرتے ہیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی لاہور میں کھانے کے انتظار میں احباب کو مخاطب فرمایا۔آج جب انصار نے مجھ سے پوچھا کہ ہم کھانے کے بعد گفتگو کا پروگرام رکھیں یا کھانے سے پہلے تو میرے ذہن میں یہی دومثالیں تھیں، جن کے پیش نظر میں نے کہا کہ کھانے سے پہلے رکھ لیں۔یورپ اپنے رواج قائم کرتا ہے اور ہم اپنے رواج قائم کریں گے۔اس لئے اب ہم کھانے سے پہلے چند منٹ باتیں کرتے ہیں۔کھانے سے پہلے تقریر رکھنے میں کئی حکمتیں ہیں۔ایک تو یہ کہ مقرر کو بھی کھانے کا خیال ہوتا ہے اور سننے والوں کو بھی ہوتا ہے، ضرورت سے زیادہ لمبی تقریر نہیں ہوسکتی۔دوسرے یہ کہ کسی کو کھانے کے بعد کا خمار نہیں ہوتا اور لوگ پورے ہوش و حواس کے ساتھ تقریریں سنتے ہیں۔کھانے کے بعد کی تقریروں میں تو سوتے اور جھومتے ہوئے آدمی نظر آ جاتے ہیں۔کھانے سے پہلے کی تقریر میں اس طرح نظر نہیں آسکتے۔اور بھی بہت سی حکمتیں ہوں گی لیکن یہ دو میرے ذہن میں آئیں اور میں نے بیان کر دیں ہیں۔223