تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 221 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 221

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء لذتوں سے بہت زیادہ بالا اور بہت زیادہ فائق ہوا کرتی ہیں۔اس لئے کسی بے لذت زندگی کی طرف تو آپ کو نہیں بلایا جارہا ہے۔زیادہ پاکیزہ، زیادہ باقی رہنے والی اور زیادہ عظیم الشان لذتوں کی طرف بلایا جارہا ہے۔جو آپ کی زندگی پر ایک دفعہ اگر قبضہ کر گئیں تو پھر آپ چاہیں گے بھی تو ان سے نکل کر باہر نہیں جاسکیں گے۔نیکیوں میں بھی لذت ہوا کرتی ہے اور بدی کی لذت سے زیادہ ہوا کرتی ہے۔اس لئے اپنے معاشرہ میں پاک تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔مرورے زمانہ سے جو بدیاں رفتہ رفتہ ہمارے معاشرہ میں داخل ہو گئی ہیں، ان کی بیخ کنی کا کام شروع کریں۔بیاہ شادی پر بعض بد رسوم ہمارے معاشرہ میں داخل ہو رہی ہیں۔اسی طرح بے پردگی پھیلتی جارہی ہے، اس کے خلاف ایک جہاد کرنا پڑے گا۔اسی طرح دنیا کی لذتوں کے حصول کے لئے باہمی دور شروع ہو گئی ہے اور ذوق بگڑ رہے ہیں۔یہ دنیا کا حال ہے، جو میں بیان کر رہا ہوں۔ہماری جماعت اس سے متاثر ہو رہی ہے۔ہماری جماعت کے لوگ اس قسم کے معاشرہ میں مغلوب ہو جاتے ہیں۔یعنی زیادہ وسیع تعداد کے معاشرہ کے اندر تھوڑے رہتے ہیں۔لازما ان پر کچھ اثر پڑتا ہے اور رفتہ رفتہ ہمارے کناروں پر بیماری کا اثر ظاہر ہونے لگ جاتا ہے۔قرآن کریم ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیتا ہے۔فرماتا ہے: اگر تم زندہ رہنا چاہتے ہو، اگر تم اپنی اقدار کو زندہ رکھنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرو۔یعنی بیماری کو باہر جا کر پکڑو۔اس کو موقع نہ دو کہ وہ اندر داخل ہو جائے۔چنانچہ سرحدوں کی حفاظت میں غفلت کے نتیجہ میں بعض دفعہ بیماریاں اندر اتر آتی ہیں۔یعنی جلد کی بیماریاں خون میں داخل ہو جاتی ہیں۔خون کی بیماریاں گلینڈ ز میں چلی جاتی ہیں۔پھر زیادہ Vital یعنی نہایت اہم گلینڈز میں داخل ہو جاتی ہیں۔یہاں تک کہ جب وہ اور زیادہ زندگی کے اندر ڈوبتی ہیں تو کینسر بن جاتی ہیں۔پس پیشتر اس کے کہ معاشرہ کی خرابیاں ہمارے اندر مزید نفوذ کریں، ہمیں اپنے دفاع کو کناروں پر مضبوط کرنا چاہئے۔اور اپنی سوسائٹی کو آج کل کے معاشرہ کی برائیوں سے کلیہ محفوظ کر دینا چاہئے۔اس ضمن میں بھی مجھے انشاء اللہ تعالیٰ توقع ہے کہ انصار ایک نمایاں کردار ادا کریں گے۔ان کی تلقین اور تعلیم کے ذریعہ خدا کے فضل سے نمایاں تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔جماعت احمد یہ ایک بہت ہی پیاری اور پاکیزہ جماعت ہے، جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔اس میں کمزوریاں تو داخل ہوتی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔لیکن بنیادی طور پر یہ ہیرے، جواہرات سے زیادہ قیمتی جماعت ہے۔ان کو معمولی سا اشارہ کر دو، تھوڑ اسا جگا دو تو یہ بڑی تیزی کے ساتھ اپنے اصل مقام 221