تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 207
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم خطبہ جمعہ فرمودہ 05 نومبر 1982ء بعد آپ کے بچوں نے اپنے پہلے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا کہ مشترکہ جائیداد کے حساب میں سے سبہ پہلے ہم حضرت مصلح موعود کا یہ چندہ دیتے رہیں گے اور اس چندے میں کمی نہیں آئے گی۔اس کے علاوہ بھی بچوں نے اپنے طور پر حضرت مصلح موعودؓ کی طرف سے چندے لکھوائے ہیں، جو دہ ادا کرتے ہیں۔پس اس رقم میں اضافہ ہورہا ہے، کمی نہیں ہوئی۔جس کا چندہ جاری ہے، وہ کس طرح مر سکتا ہے؟ اس لئے دفتر اول کی از سر نو تر تیب کرنی پڑے گی۔میری خواہش یہ ہے کہ یہ دفتر قیامت تک جاری رہے۔اور جو لوگ ایک دفعہ اسلام کی ایک مثالی خدمت کر چکے ہیں، ان کا نام قیامت تک نہ مٹنے پائے۔اور ان کی اولادیں ہمیشہ ان کی طرف سے چندے دیتی رہیں۔اور ایک بھی دن ایسا نہ آئے، جب ہم یہ کہیں کہ اس دفتر کا ایک آدمی فوت ہو چکا ہے۔خدا کے نزدیک بھی وہ زندہ رہیں اور قربانیوں کے لحاظ سے اس دنیا میں بھی ان کی زندگی کی علامتیں ہمیں نظر آتی رہیں۔پس اس نقطہ نگاہ سے تحریک جدید کو دفتر اول کی از سرنو تر تیب قائم کرنی پڑے گی ، اس کو پھر منظم کرنا پڑے گا اور وہ بچے، جو اپنے والدین یا بزرگوں کی طرف سے رقمیں ادا کر رہے ہیں، اگر وہ بزرگ مر بھی چکے ہیں تو وہ زندہ شمار ہونے چاہئیں، جہاں تک تحریک جدید کا تعلق ہے۔اور ان کے نام اس فہرست سے نہیں نکالے جائیں گے۔بچوں کے چندوں میں سے اتنا کم کر کے، جو انہوں نے اپنے والدین کے نام پر لکھوایا ہے، اس فہرست میں منتقل کیا جائے، جو دفتر اول کی فہرست ہے۔اور پھر سیح صورت حال پیش کی جائے کہ اب کیا شکل بنتی ہے؟ مجھے امید ہے اور بھاری توقع ہے کہ انشاء اللہ تعالی ان بزرگوں کے بچے ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور کبھی بھی ایسا وقت نہیں آئے گا کہ دفتر اول کے چندے کی مقدار کم ہونی شروع ہو جائے۔یہ انشاء اللہ تعالیٰ بڑھتی رہے گی۔دفتر دوم کا آغاز 1944ء میں ہوا اور اب یہ دفتر از تمیں سال کا ہو چکا ہے۔اس نے بھی ایک عرصہ تک بلا شرکت غیر چندے دینے والے وصول کئے۔یعنی اگر چہ دفتر اول میں داخلے کا رستہ بند ہو چکا تھا لیکن اس دفتر میں داخلہ جاری رہا اور اکیس سال تک یہ بغیر کسی رقابت کے جماعت کے چندہ دہندگان حاصل کرتا رہا۔ان میں سے کچھ جاتے بھی رہے اور خدا کے حضور پیش ہوتے رہے لیکن زیادہ تعداد اندر آنے والوں کی تھی۔یہاں تک کہ 1965ء میں اس دفتر کو بند کر دیا گیا ، ان معنوں میں کہ اس کے داخلے کے رستے بند ہو گئے (ویسے یہ دفتر جاری ہے۔) اور دفتر سوم کا آغاز ہوا۔اس وقت تک اس کے چندہ دہندگان کی جو تعداد تھی، وہ تو میرے سامنے نہیں آئی۔لیکن اس عرصے میں، جو سترہ سال کا عرصہ ہے، لا زمان 207