تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 206
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 نومبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم پنے فضل سے نوازا۔ہر طبقے کے لوگوں کو اپنے فضل سے نوازا۔روحانی لحاظ سے بھی ان لوگوں نے بہت ترقیات حاصل کیں اور دنیوی لحاظ سے بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں رہے۔اور ان کی اولادوں نے بھی ان کی قربانیوں کا اتنا پھل کھایا کہ میری کے مقام تک پہنچ گئے۔اور وہ فضل ابھی ختم ہونے میں نہیں آتے۔وہ ایک نسل سے تعلق رکھنے والے فضل نہیں ہیں۔بلکہ وہ دوسری نسل میں بھی جاری ہیں، تیسری نسل میں بھی جاری ہیں اور یہ معاملہ آگے بڑھتا چلا جارہا ہے۔زمانے کے لحاظ سے بھی لمبا ہو رہا ہے اور وسعت کے لحاظ سے بھی پھیلتا جا رہا ہے۔یہ دفتر اول دس سال تک بلا شرکت غیر جاری رہا۔یعنی 1934ء سے 1944ء تک کوئی اور دفتر اس کا رقیب نہیں تھا۔جو لوگ بعد میں شامل ہوئے ، وہ بھی اس دفتر میں شامل ہوتے تھے۔لیکن 1944ء میں ایک نئے دفتر کا آغاز ہوا، جسے دفتر دوم کہا جاتا ہے۔دفتر دوم کے جاری ہونے کے بعد دفتر اول میں داخلے کے رستے بند ہو گئے اور نکلنے کے رستے جاری رہے۔یعنی پانچ ہزار یا اس سے کچھ زائد چندہ دہندگان، جو دفتر اول میں شامل تھے، ان کو اللہ کی تقدیر بلاتی رہی اور وہ اس دنیا کو چھوڑ کر اپنے رب کے حضور حاضر ہوتے رہے۔اس لئے اس دفتر میں شامل ہونے والوں کی تعداد بڑھانے کے رستے بند تھے۔اور اب جس احمدی نے بھی تحریک جدید میں شامل ہونا تھا، اس کے لئے صرف دفتر دوم کا دروازہ کھلا تھا۔چنانچہ عظیم الشان قربانیاں کرنے والا یہ گروہ آہستہ آہستہ کم ہونے لگا اور آج ان میں سے صرف دو ہزار زندہ باقی ہیں، جنہوں نے دفتر اول میں حصہ لیا تھا۔اور ان کے چندے کی مقدار، جو اس وقت تک بیان کی گئی ہے، وہ ایک لاکھ پچیس ہزار ہے، جو میرے نزدیک غلط ہے۔میں نے از سر نو چھان بین کے لئے کہا ہے۔کیوں غلط ہے؟ میں اس کی وجہ بتاؤں گا۔بہر حال دفتر اول میں حصہ لینے والوں کی تعداد، جہاں تک زندہ لوگوں کا تعلق ہے، وہ گر کر دو ہزار تک پہنچ گئی ہے۔لیکن تحریک جدید نے اس بات کو نظر انداز کر دیا کہ ان میں سے بہت سے ایسے ہیں، جو مرنے کے باوجود بھی چندہ ادا کر رہے ہیں۔کیونکہ ان کی نسلیں ان کی طرف سے دے رہی ہیں۔ان کو لسٹ سے خارج کرنے کا کس کو حق ہے؟ اگر ان کا نام تحریک جدید نے اپنی لسٹ سے نکال دیا ہے تو یہ ان کی غلطی ہے۔حضرت مصلح موعود کی مثال لیجئے۔وفات کے وقت آپ کا چندہ بارہ ہزار اور چند سو تھا۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس وقت جماعت میں سب سے زیادہ چندہ آپ کا تھا۔بلکہ جہاں تک میراعلم ہے، ( ہوسکتا ہے کبھی استثناء بھی ہو گیا ہو ) اگر سو فیصدی نہیں تو اکثر سالوں میں آپ کا چندہ باقی سب جماعت کے انفرادی چندوں سے ہمیشہ زیادہ رہا۔آپ کے وصال کے 206