تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 201 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 201

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اقتباس از ارشادات فرمودہ 04 نومبر 1982ء ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کرنے کا بوجھ، کوئی معمولی بوجھ تو نہیں ارشاد فرمودہ 04 نومبر 1982ء غیر از جماعت احباب سے ملاقات کے آخر پر حضور نے جماعت احمدیہ کی عالمگیر تبلیغی مساعی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔رو۔۔۔۔بهاری دنیا میں تبلیغ اسلام کرنے کا بوجھ، کوئی معمولی بوجھ تو نہیں۔صرف سپین میں ایک مسجد بنوانا کافی نہیں۔صرف سپین کے علاقے میں تبلیغ کرنے کے لیے اگر ساری جماعت بھی اپنی طاقتیں خرچ کرے، تب بھی وہ ملک ہم سے زیادہ ہے۔اور ایک پین کیا ، ساری دنیا میں ہمارے مشن ہیں اور تبلیغ کا کام ہورہا ہے۔اس کے لیے بے شمار اخراجات کی ضرورت ہے، آدمیوں کی ضرورت ہے اور خدمت کرنے والوں کی ضرورت ہے۔ہمیں تو اس کام میں دلچسپی ہے۔اس کام کے لیے ہمیں آپ لوگوں کی ضرورت ہے۔ہمیں اپنی ذات سے کوئی دلچسپی نہیں۔ہمارے پاس تو جو کچھ ہوتا ہے، وہ ہم خدا کی راہ میں پیش کر ہی دیتے ہیں۔یہ کوئی پیری مریدی تو نہیں ہے کہ جتنے آدمی بڑھ جائیں اور پیسے دیں۔ہمیں تو دین کے لیے قربانی کرنے والے چاہئیں۔جن کو کسی فرد واحد پر نہیں بلکہ خدا کے دین پر خرچ کر کے زندگی کا مزا آنا شروع ہو جائے۔وہ ایک بڑے مقصد کے لیے زندہ رہیں۔لوگوں سے ماریں بھی کھائیں اور پھر بھی اپنے آپ کو خدا کی خاطر پیش کریں۔اور آپ کو یہ دلچسپی ہونی چاہیے کہ جس ماحول میں آپ بیٹھے ہیں، اس سے اپنے آپ کو بچائیں۔کیونکہ وہ دن بدن اسلام سے دور جا رہا ہے۔آدمی ایک ایسی کشتی میں سوار ہو جو منجدھار کی طرف جارہی ہو اور سمجھے کہ مجھے کچھ نہیں ہوگا، یہ بالکل غلط بات ہے۔سارا معاشرہ گر رہا ہے۔اگر آپ اپنے گرد پیش معاشرے پر نگاہ دوڑائیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ دن بدن گمراہی کی طرف جا رہا ہے۔حکومتوں کی تمام تر اصلاحی کوششوں کے باوجود، جیسا کہ خود صدر محترم نے اپنے ایک اخباری انٹرویو میں بیان کیا تھا، رشوت بڑھ رہی ہے، بددیانتی بڑھ رہی ہے، ظلم بڑھ رہا ہے ، سفا کی بڑھ رہی ہے۔اور اس کے ساتھ یہ کہ اپنے مقاصد سے بے علمی ہے۔یعنی پتہ ہی نہیں کہ ہم کون ہیں اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ہمارا 201