تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 11
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خلاصہ تقریر فرموده 06 اگست 1982ء میں آج تمام ملکوں میں شوریٰ کا نظام رائج کرنے کا اعلان کرتا ہوں تقریر فرموده 06 اگست 1982ء بر موقع مجلس شوری جماعت احمد یہ ناروے مجلس شوری کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔بعد ازاں حضور نے اجتماعی دعا کروائی۔دعا کے بعد حضور نے اراکین شوری سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔جماعت احمد یہ ناروے کے لئے آج کا دن (106 اگست 1982ء بروز جمعہ المبارک) ایک تاریخی دن ہے۔کیونکہ آج بفضل اللہ تعالیٰ اس کی پہلی مجلس شوری منعقد ہو رہی ہے۔جب قو میں پھیلتی ہیں اور قومی و جماعتی کاموں میں وسعت پیدا ہوتی ہے تو شوری کے نظام کو بھی وسیع کرنا ضروری ہوتا ہے۔اب چونکہ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے قریباً دنیا کے ہر ملک میں پھیل چکی ہے اور اس میں دن بدن وسعت پیدا ہورہی ہے، اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی مجلس شوری کی طرز پر ہر ملک میں بھی سال میں ایک بار مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا کرے اور وہ اہم مقامی امور پر غور کر کے خلیفہ وقت کو مشورے دیا کرے۔حضور نے شوری کے قواعد وضوابط اور آداب سے اراکین شوری کو آگاہ کرنے کے بعد فرمایا:۔جماعت احمدیہ کا مسلک بعینہ وہی ہے، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مسلک تھا۔اور آپ کا مسلک وہی تھا، جو خدا کی رضا کے عین مطابق تھا۔آپ نے مختلف مواقع پر صحابہ سے مشورہ فرمایا۔آپ کی اتباع میں خلفائے راشدین نے بھی شوری کا طریق اختیار کیا۔اس لئے خلافت احمدیہ میں شوری کا نظام جاری ہے۔آپ نے مزید فرمایا:۔د لیکن شوری کے نظام کو سمجھنے کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ پہلے آسمان سے نور آتا ہے، جو لوگوں کی تطہیر کرتا ہے۔اور جب ان کی تطہیر ہو جاتی ہے اور وہ مشورہ دینے کے اہل ہو جاتے ہیں تو پھر شوری کا نظام عمل میں آتا ہے۔چنانچہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کواللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا کہ اے رسول! تو لوگوں کے دلوں سے گند دور کر اور ان کے نفس کا تزکیہ کر۔اور جب ان کے نفوس کا تزکیہ ہو گیا تو آپ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ان لوگوں سے جن کا تزکیہ ہو چکا ہے، انتظامی اور 11