تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 199 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 199

تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع افتتاح مسجد ناصر سیرالیون مساجد خالصہ اللہ کی عبادت اور اس کے ذکر کے لیے مخصوص ہیں پیغام بر موقع افتتاح مسجد ناصر سیرالیون منعقدہ 29 اکتوبر 1982ء وو یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ جو مسجد زیر تعمیر تھی، وہ بفضل خدا اکمل ہو چکی ہے۔اور اس کے افتتاح کے لئے آپ نے 29 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی ہے اور منظوری کے لئے لکھا ہے۔آپ کو اجازت ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے ، اس تاریخ کو مسجد کا افتتاح کر دیں۔افتتاحی تقریب کے لئے میری طرف سے وہی پیغام ہے، جو اللہ تعالیٰ نے مساجد کے بارہ میں فرمایا:۔أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا مساجد خالصہ اللہ کی عبادت اور اس کی پرستش اور اس کے ذکر کے لیے مخصوص ہیں۔مساجد کی آبادی اور خوبصورتی اور ان کا حسن، خلوص قلب سے اس میں ذکر الہی اور عبادت کرنے میں ہے۔وہی مسجد خدا کے حضور مقبول ہے، جو تقویٰ کی بناء اور تقویٰ کی دیواروں پر استوار کی گئی ہے۔، میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ، جنہوں نے اس مسجد کے بنانے میں کام کیا اور قربانی پیش کی، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔اور اخلاص اور قربانی کو قبول فرمائے۔اور مسجد کو صحیح معنوں میں آباد ہونے کی توفیق دے۔جماعت کی روحانی، اخلاقی ترقی کا باعث ہو۔اور سب بنی نوع کو توفیق نصیب ہو، بغیر کسی امتیاز کے ، وہ خدا کے گھر میں آکر اس کی عبادت کریں اور اس کے احکام کی تعمیل کے لئے روحانی قوت کی توفیق پائیں۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد ( مطبوعه روزنامه الفضل 05 دسمبر 1982 ء 20 جنوری 1983ء) 199