تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 192 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 192

ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک تھے۔کیونکہ وہاں زرمبادلہ کے بڑے سخت قانون تھے اور ایھنچ کی بہت مشکلات حائل تھیں۔خیر میں اس سے ملنے گیا تو اس نے کہا: کم از کم ایک ہفتہ ٹھہرو۔میں نے دل میں کہا: "اندھا کیا چاہے، دو آنکھیں"۔میں نے اس کی یہ دعوت بڑے شوق سے قبول کر لی۔وہاں اس سے مذہبی گفتگو ہوتی رہی۔ایک دن اس نے کہا کہ میں آج رات اپنے علاقہ کے بھکشووں کو دعوت دیتا ہوں۔میری بیوی لنڈن یو نیورسٹی کی پی، ایچ ڈی ہے۔اکنامکس میں اس نے ڈاکٹریٹ کیا ہوا ہے۔بہترین انگریزی بولتی ہے۔جو کچھ تم کہو گے، وہ اس کا ترجمہ کر دے گی۔ان سے آج رات مناظرہ ہو جائے۔میں نے کہا: ٹھیک ہے۔چنانچہ ساری رات ہمارا مناظرہ ہوا۔صبح نماز کا وقت ہو گیا تو نماز پڑھنے کے بعد میں نے کہا: اب سونے کی کیا ضرورت ہے، سیر کرنے نکل جاتا ہوں؟ سیر کرنے نکلا تو کچھ دیر کے بعد میں نے محسوس کیا ، قدموں کی چاپ قریب آتی ہے، پھر پیچھے رہ جاتی ہے۔مشکوک رنگ کے قدم تھے۔میں کافی دور نکل گیا۔مجھے وہاں کے لوگوں نے کہا تھا: یہاں قتل بھی ہو جاتے ہیں، احتیاط کرنی چاہئے۔اس لئے میں ذہنی طور پر تیار تھا۔کنکھیوں سے دیکھتا رہا۔یہاں تک کہ ایک موڑ کے بعد ایک آدمی جو ننگے پاؤں تھا، تیزی سے چل کر آگے آیا۔میں نے مڑ کا دیکھا تو اس میں دشمنی کا بالکل کوئی شائبہ نہیں تھا۔مجھے اس نے بتایا کہ میں اس مناظرہ میں تھا، جو رات ہوتا رہا ہے۔میں نے رات ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ جو یہ مذہب ہے، میرا بھی وہی مذہب ہے۔لیکن میں علاقہ سے ڈرتا ہوں، اس لئے میں آپ کو صرف بتانے آیا ہوں۔میں ڈرتا تھا کہ آپ سے ملتے وقت کوئی مجھے دیکھ نہ لے، اس لئے موقع کی تلاش کر رہا تھا۔آج کے بعد آپ مجھے مسلمان سمجھیں۔پھر تھوڑی سی باتیں تربیتی رنگ میں کیں۔میں نے کہا: اللہ کے نزدیک تمہارا اسلام قبول ہو جائے گا۔انشاء اللہ تعالی۔میں بتانا یہ چاہتا ہوں کہ بدھسٹ میں بھی تبلیغ ہوسکتی ہے۔یہ محض وہم ہے، جو تبلیغ کی راہ میں حائل ہے یا بعض لوگوں کا احساس کمتری تبلیغ کے رستہ میں حائل ہے کہ یہ قوم تبدیل نہیں ہو سکتی۔اگر صحیح تبلیغ ہو تو لوگ دیکھتے دیکھتے بدل جاتے ہیں۔اسلام کی قوت بڑی زبردست قوت ہے، اس لئے بدھسٹ کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔ہمارے مبلغ جواب سیلون (سری لنکا) جائیں گے، ان کو میں تاکید کرتا ہوں کہ جامعہ احمدیہ میں بدھ امت کے متعلق جو لٹریچر ہے یا کچھ پرانے مضامین بدھ مت پر ریویو وغیرہ میں لکھے ہوئے ہیں، ان کو پڑھیں اور وہاں جانے سے دو، تین مہینے پہلے سنگالیز سیکھنی شروع کردیں۔اس کے لئے ان کو Tapes اور کتابیں وغیرہ منگوا کر دی جائیں۔اور بدھوں کے لئے جو مضامین تیار کریں، اس کو بے شک اردو میں تیار کریں۔اور 192