تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 187 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 187

تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء کے ساتھ بولی جاتی ہیں اور زیادہ بڑے علاقہ میں کبھی جاتی ہیں۔لیکن حضرت صاحب کا جو پیغام تھا، وہ چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ (سابق مبلغ سوئٹزر لینڈ ) سمجھ نہ سکے۔انہوں نے ان کو البانین زبان سیکھنے پر لگا دیا۔حالانکہ پیغام یہی تھا کہ جو زبان زیادہ بولی جاتی ہے، اس کو سیکھنا شروع کریں۔ویسے یورپ میں البا نہیں اب کافی پھیلے ہوئے ہیں، ان کو لٹریچر دیا جا سکتا ہے اور اس لحاظ سے فائدہ ہوگا۔انشاء اللہ۔فی الحال تو سکیم یہ ہے کہ ہر زبان میں سوال و جواب کی Tapes تیار کروا کر دنیا کے ہرمشن میں رکھوا دی جائیں۔یعنی جتنی بھی بڑی بڑی زبانیں ہیں، ان کے متعلق ہمیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنے آدمی تو مل گئے ہیں، جو ترجمہ کر دیں اور اس Tape میں تقریر کے انداز میں خود بول دیں۔اگر کسی اور سے بھی یہ کام کروانا پڑے تو وہ بھی کروایا جاسکتا ہے۔یہ فوری تبلیغ پہنچانے کا ایک ایسا ذریعہ ہے، جس پر سب سے کم خرچ آتا ہے۔ہم نے اندازہ لگایا ہے، دنیا کی بڑی زبانیں قریباً تیرہ بنتی ہیں، جو ساری دنیا کو cover کر لیتی ہیں۔ان میں اگر ہم ٹمپس (Tapes) ریکارڈ کروالیں۔پہلے اردو میں چار یا پانچ یا چھ ٹیپیں تیار کریں، جو بنیادی ہوں، ان کا پھر انگریزی میں ترجمہ کروا کر کسی انگریز سے پڑھوائی جائیں۔یعنی سوال کرنے والا بھی انگریز ہو، جواب دینے والا بھی انگریز ہو۔اسی طرح فریچ، جمپنیز ، چائنیز میں بعینہ اسی طرح اس مضمون کو ڈھال لیا جائے یا مذہب کے اختلاف کے پیش نظر بعض زبانوں میں دوسرے مضامین داخل کر لئے جائیں۔مثلاً جاپان میں جاپانی نقطہ نگاہ سے الگ ٹیپ تیار کرنی پڑے گی۔اسی طرح اشترا کی ملکوں کے لئے الگ ٹیپیں تیار کرنی پڑیں گی۔بہر حال یہاں Mother Tapes تیار ہو جانی چاہئیں اور اس کے بعد ہر زبان کی Tape تیار کروا کر ایک ایک سیٹ سارے مشنوں میں رکھوا دیا جائے گا۔اس پر زیادہ سے زیادہ خرچ ڈیڑھ لاکھ روپیہ آئے گا۔آج کل آپ ایک معمولی سی کتاب شائع کریں تو اس پر ڈیڑھ لاکھ روپیہ خرچ آجاتا ہے۔پھر اس Tapes کی سیکیم میں سہولت یہ ہوگی کہ ہر مشن بڑے اعتماد سے، چاہے چینی آئے ، جاپانی آئے ، عرب آئے اس کو فورا اس کی زبان میں تبلیغ کر سکتا ہے۔وہیں بیٹھے چائے کی پیالی پلائی اور اس کی زبان میں ساتھ تقریر بھی شروع کروادی۔اور اس Tape کے آخر میں یہ پیغام ہوگا کہ مزید مضمون چاہیں تو نمبر 2,3,4,5 ٹیمپیں بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔علاوہ ازیں اگر سوالوں کے جواب چاہئیں تو آپ ہمیں لکھ کر دے دیں، ہم آپ کو ان کے جواب تیار کروا کر بھجوا دیں گے۔ٹیپیں خریدنی ہیں تو خرید لیں۔اب جو سنے گا، وہ اپنی جیب سے 30/40 روپے دے کر آسانی سے خرید سکتا ہے۔تو اس طرح ساری اشاعت دنیا کے خرچ پر ہورہی ہوگی۔اور ہمارا اس پر زیادہ سے زیادہ 187