تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 172 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 172

خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم تو وہیں سے دوبارہ چل پڑے۔) اس میں ریکارڈنگ ہوئی ہو تو رات ہلکی آواز میں چلا کر خود سو جاؤ۔ساری رات دماغ اس کو Catch اخذ کرتا رہے گا۔ہو سکتا ہے کہ جب تھوڑی دیر کے لئے Deep sleep یعنی گہری نیند میں آجائے تو اس وقت نہ کرے۔اس کی تفصیل میرے علم میں نہیں لیکن جو میں نے پڑھا ہے، وہ یہی ہے کہ ساری رات Sleep یعنی نیند کی کوئی سٹیج، منزل ہو، ذہن اس کو نوٹ کرتا چلا جاتا ہے۔یہ بات تو درست ہے اور اس میں کوئی شک نہیں۔کیونکہ جیسا کہ پہلا تجربہ میں نے بیان کیا ہے، ہوسکتا ہے بلکہ غالب خیال یہی ہے کہ ذہن ضرور ریکارڈ کرتا ہوگا۔لیکن اصل مشکل سوال یہ ہے کہ کیا کانشنس برین اس سب کا نشنس ریکارڈنگ سے استفادہ کر سکتا ہے یا نہیں ؟ اور اس کا کوئی کنکشن سسٹم ہے یا نہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی سسٹم ضرور ہے۔ورنہ یہ سارا ہے کار تھا اور اللہ تعالیٰ کوئی باطل اور بے کار چیز پیدا نہیں کرتا۔چنانچہ پہلے دن بچے کے ایک کان میں اذان دینا اور دوسرے کان میں تکبیر یعنی اقامت کہنا، یہ ایک اغو فعل بن جاتا ہے۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف ہے اور قرآن کریم کی تعلیم کے خلاف ہے اور حضوراکرم ایسا کر ہی نہیں سکتے تھے، اگر یہ لغو ہوتا۔آپ کی زندگی کا ایک ذرہ بھی تعلیم قرآنی کے خلاف نہیں۔اس پہلو سے مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب کا نشس برین سے کا نشس برین کے استفادے کا کوئی نظام ضرور قائم ہو گا۔ممکن ہے، بعض ذہنوں میں وہ کنکشن جلدی پیدا ہو جاتا ہو، بعض میں ذرا ست پڑ گیا ہو۔اس لئے اگر آپ کے پاس ٹوشیبا یا ہ کوئی اور کیسٹ ریکارڈ ہو، جس طرح موٹر کے ہوتے ہیں (اس میں اکثر ر پیٹ سسٹم والے آتے ہیں، عام طور پر جو موٹر کے ریکارڈر ہیں، ان میں ریکارڈ تو نہیں ہوسکتا۔پلے بیک (Play back) ہوتا ہے، اور بیٹری کے اوپر اس کو چلایا جا سکتا ہے۔تو آپ میں سے اگر کوئی تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو تجربہ کر کے اس کے فوائد کوریکارڈ کریں۔یہ تجربہ دوطریق سے ہونا چاہئے۔ایک تو یہ کہ رات کو سونے کے بعد صرف سنا جائے یا کچھ حصہ Consciously سن لیا جائے اور پھر سو جائیں تا کہ دماغ سے اس کا ایک لنک (Link) قائم ہو جائے اور مہینہ، دو مہینے کے بعد دیکھیں کہ کس قسم کی آپ میں امپرومنٹ (Improvement) ہوئی ہے کہ نہیں؟ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس تجربے کے بعد اسی آواز کے ذریعہ پھر وہ زبان سیکھنے کی کوشش کریں اور پھر ایک ایسا کنٹرول گروپ ہو، جو بغیر اس تجربے کے بعد میں اکٹھے زبان سیکھنے کی کوشش کریں۔ہیں، تیں کا ایک کنٹرول گروپ بنالیں اور ایک ایکسپیری منگل یعنی تجرباتی (Experimental) گروپ بنالیں۔ان کے موازنے سے ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ واقعتہ کوئی فائدہ 172