تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 171 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 171

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء Sink جذب کرتا جارہا تھا۔اس کے نتیجہ میں جب اس نے Conciously شعوری دور میں علم سیکھا تو وہ چیزیں سٹور ہو کر دب گئیں اور اس کو پتہ نہیں تھا کہ میرے اندر کیا قابلیت موجود ہے؟ جب برقی آلوں نے دماغ کے اس حصے کو Exite فعال کیا تو اچانک دوبارہ قوت بیدار ہوگئی اور پتہ لگا کہ انسان کے ذہن کی Storage capacity کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے اور وہ آپ ہی آپ علم کو Absorb جذب کرتا چلا جاتا ہے۔اس پر بہت ریسرچ ہو چکی ہے اور یہ پتہ چلا ہے کہ دماغ کے بے شمار ایسے حصے ہیں، جن میں علم کے سٹور بھرے ہوئے ہیں۔ہم نے کسی وقت کوئی چیز سیکھی تھی اور وہ وہاں محفوظ ہوگئی ہے۔ان کوActively مستعدی کے ساتھ استعمال کرنے کی طاقت ہم میں ہو یا نہ ہو لیکن دماغ میں وہ چیزیں موجود ہیں۔اس اصول پر انہوں نے یہ طریق سوچا کہ دماغ کو یا بتایا ہی نہ جائے کہ تم کچھ یاد کر رہے ہو تا کہ اس پر بوجھ نہ پڑے۔جس طرح طالب علم امتحان سے پہلے جب Conciously یاد کرنے کی کوشش کرتا ہے تو بعض اوقات دس دس دفعہ پڑھ کر اس کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔لیکن کہانی کے طور پر وہی مضمون پڑھ جائے اور خیال بھی نہ ہو کہ میں نے یاد کرنا ہے تو بعض دفعہ پوری کتاب کا مضمون ذہن میں رہتا ہے اور خود بخو دوقت پر یاد آ جاتا ہے۔اس اصول پر انہوں نے زبان کا تجربہ کیا۔لوگوں سے کہا کہ تم Relaxed ہو کر میوزک سنو اور تم محسوس کرو گے کہ زبان آپ ہی آپ ڈوب رہی ہے کہ ان کا دعوی یہ تھا کہ ایک مہینہ کے اندر ہم نے پہلی (Proficiency) ابتدائی لیاقت پیدا کر دی ہے۔یعنی زبان بولنے کی پہلی سٹیج (Create) قائم کر دی۔اور ایک ہفتے کے بعد اچانک وہ لوگ زبان بولنے لگ گئے ، جس طرح کہ ان کو پہلے ہی آتی تھی۔اس طرح ان کو احساس ہوا۔اس پررشیا کی ایک سائنٹسٹ ٹیم کا پتہ لگا تھا کہ اس نے ریسرچ کی ہے اور وہ اس پر بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔اس لئے ہو سکتا ہے کہ میاں احمد صاحب کی جو انفارمیشن ہے، وہ اسی مضمون سے متعلق ہو اور زبان سیکھنے کا یہی طریق ہو۔کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ غیر معمولی طور پر تھوڑے وقت میں وہ زبانیں سکھاتے ہیں۔ایک اور تجربہ بھی ہوا ہے، جس کے متعلق بعض سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ بالکل نا کام ہے۔لیکن بعض ابھی تک اصرار کر رہے ہیں کہ نہیں یہ مفید ہے اور Ordinarily یعنی بالعموم ہم میں سے ہر ایک کے یا ایک طبقے کے بس میں ہے۔وہ کہتے ہیں کہ مثلاً جو زبان تم سیکھنا چاہتے ہو، وہ کیسٹ ریکارڈ کر لو۔اس کے بعد وہ جور پیٹ (Repeat) سسٹم ہوتا ہے، ( جیسے ٹوشیبا Toshiba میں اشتہار آرہا تھا کہ ٹیپ ختم ہو 171