تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 162
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک حضور نے احمدی طالب علموں سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ۔۔۔۔زمان اس خدا کی طرف لوٹ رہا ہے، جس کو سائنس دان چھوڑ چکے تھے اور آپ اس سے غافل بیٹھے ہیں۔آپ کو تو اللہ تعالیٰ نے چنا تھا۔اس کے باوجود آپ اگر اس سے غافل رہیں گے تو یہ کیسی جہالت کی بات ہوگی۔ابھی دیر نہیں گزری، آپ میں سے ہر کسی کو اپنے علم کا رابطہ قرآن مجید سے قائم کرنا پڑے گا۔اس کے لئے قرآن کریم سے غایت درجہ محبت کریں، قرآن سے اپنے مضامین کے رابطے پر پیپرز پڑھیں۔انکسار سے مگر اعتماد سے کام کریں۔بے دلیل دعوی نہ کریں۔آخر میں حضور نے فرمایا:۔دو اپنی دلیل کی صداقت Reasoning کا معیار اونچا کریں۔جب تک چوٹی کی بات علم میں نہ آئے ، اطمینان نہ پائیں۔ہر مشکل کو سوچیں، اس کا حل ڈھونڈیں۔معمولی بات کو اپنی دلیل نہ سمجھیں۔پھر آپ اس قابل ہوں گے کہ غیروں کے ساتھ اعتماد سے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کے قابل ہوسکیں۔اگر آپ محض سرسری علم سے بات کریں گے تو دنیا اسلام پر اور احمدیت پر ہنسے گی۔اس لئے دنیاوی علوم کے ساتھ دینی علم کو بھی ساتھ رکھیں اور پھر آگے بڑھیں“۔حضور نے دعا کی کہ " اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو وہ مقام عطا کرے، جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے مخصوص کیا ہے۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 24 اکتوبر 1982ء) 162