تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 132 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 132

خطاب فرمودہ 16اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک کہ اگر تمہارے پاس مثلاً یوگوسلاوین زبان بولنے والی عورت آتی ہے تو تمہارے پاس پوری ذمہ داری کے ساتھ ایک ایسی چیز ہونی چاہیے کہ تم اس کو کہو کہ ہم تمہاری زبان تو نہیں سمجھتیں لیکن یہ ایک سوال و جواب کی مجلس ہے، اس کو سن لو۔اس کیسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہو کہ اگر آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں تو کس مشن کو لکھیں ؟ مثلاً اگر یوگوسلاویہ میں ہمارا مشن نہ ہو تو ہم مرکز کا حوالہ دے سکتے ہیں۔یہاں ہمارے پاس البانین زبان کے جو یوگوسلاویہ میں بکثرت بولی جاتی ہے، ایک اچھے ماہر موجود ہیں۔وہ ان کیسٹ کا ترجمہ بھی کر سکتے ہیں۔اور ان سے بعد ازاں مزید گفت وشنید کے لئے زیر تبلیغ لوگوں کا رابطہ بھی کروایا جا سکتا ہے۔پھر انہیں کیسٹس کے اندر مشوں کے پتے بتائے جاسکتے ہیں۔مقصد یہ ہے کہ یہ کیسٹ تمام دنیا کی بجنات کے پاس موجود ہوں اور جب ضرورت پڑے، ان کو فوراً Duplicate کرلیں۔ا اب سوچیں کہ خدا تعالیٰ نے کتنا فضل فرمایا ہے۔ہمارے لئے کیسا اچھا راستہ کھولا ہے۔اگر اس سکیم میں آپ ایک ہزار کیسٹ تیار کرلیں تو زیادہ سے زیادہ صرف تمیں ہزار روپے میں تیار ہو جائیں گی۔اور اگر ہول سیل تیار کروائیں تو پچیس ہزار روپے میں تیار ہو جائیں گی۔اگر چھپیں ہزار روپے میں چھپیں زبانیں ہمارے قبضہ قدرت میں آجائیں اور ان زبانوں میں ہم تربیت بھی کر سکیں، تبلیغ بھی کر سکیں، اسلام کی بہترین تعلیم سے تعارف بھی کرا سکیں تو کتنا پیارا اور کتنا ستا سودا ہے۔اور پھر کسی سنسر کی ضرورت نہیں کسی پابندی کی ضرورت نہیں، اکٹھے سٹاک کرنے کی ضرورت نہیں۔کتا ہیں تو آپ اس طرح شائع نہیں کر سکتے کہ ایک آج کی اور ایک کل کرلی۔اور جب کسی نے مانگی تو ایک اور شائع کرلی۔وہ تو ہوسکتا لاکھ لاکھ روپے کی ایک کتاب پڑ جائے۔مگر کیسٹ میں بڑا آرام ہے۔بجنات اپنے پاس نمونے کی کیسٹ رکھیں گی۔جب ضرورت پڑے، اس کی دو بنالیں، تین بنالیں، چار بنالیں۔حسب ضرورت وہ پھیلیں گی۔اس سے زیادہ بنا کر رکھنے کی ضرورت ہی نہیں۔اس کے لئے مرکزی لجنہ کو جو سامان چاہئے ، وہ سامان مہیا کرے۔جس قیمت پر بھی ملتا ہے، منگوائیں۔باہر لجنات کے پاس پیسے پڑے ہوں گے۔انگلستان کو لکھیں، جرمنی کو لکھیں، جاپان سے معلومات حاصل کریں۔جہاں سے بھی ستا ملتا ہو، منگوائیں۔سب سے زیادہ ستا غالباً انگلستان سے مل سکے گا۔Export Price پر تو قیمت اور بھی کم ہو جائے گی۔اس کی باقاعدہ ڈیوٹی دیں۔ہر گز کسی قسم کی سمگلنگ نہیں کرنی۔اگر پچاس ہزار بھی ڈیوٹی دینی پڑے تو پچاس ہزار دیں۔اگر لجنہ کے پاس پیسہ نہیں ہے تو مجھ سے لے لے۔لیکن بہر حال یہ کام ہوگا۔پیسے کی کوئی روک اس کی راہ میں حائل نہیں ہونا چاہیے۔یہ کب تک ہو جاتا ہے؟ اللہ بہتر جانتا ہے۔میں نہیں جانتا کہ اس وقت آپ کے پاس کتنے۔132