تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 130
خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم رہے ہیں، عورتیں اس کو برداشت کرتی ہیں۔وہ سمجھتی ہیں، کوئی بات نہیں۔بچہ جھوٹ بول رہا ہے، جھوٹ بول کر دھوکہ دیتا ہے، سارے بنتے ہیں کہ آج اس نے کمال کر دیا۔فخر سے بچہ بولتا ہے، میں تو یونہی کہ رہا تھا، گپ ماررہا تھا۔اور کیسے بے معنی کھو کھلے فخر کے ساتھ ماؤں کی نگاہیں اس پہ پڑتی ہیں اور وہ اپنی گندی عادات میں پختہ ہوتا چلا جاتا ہے۔یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں، جن کی طرف آپ کو توجہ کرنی پڑے گی۔ورنہ آئندہ مستقبل کے لئے یعنی آئندہ نسلوں کے لئے آپ کامیاب مبلغات بھیجنے کی بجائے نہایت جھوٹی اور لچر مبلغات بھیجیں گی ، جن کا کوئی بھی اثر نہیں ہو گا۔اپنی حفاظت رکھیں ، اپنی آئندہ نسلوں کی حفاظت کریں۔اور یہ بات یقین کرلیں کہ کوئی منطقی چالاکی ، کوئی دلیل یا نفس مضمون کی عظمت کام نہیں آسکتی ، جب تک بات کہنے والی کچی نہ ہو۔اس کی سچائی اور اس کی پاکیزگی اس کے کلام میں ایک غیر مرئی اثر پیدا کر دیتی ہیں۔آپ نے کسی مقناطیس کا لوہا بھی دیکھا ہوگا اور عام لوہا بھی دیکھا ہوگا۔دنیا کا کوئی سائنسدان بھی نظری طور پر اس کو دیکھ کر، اس کے رنگ یا اس کی شکل وصورت کے فرق سے یہ بتا نہیں سکتا کہ یہ مقناطیس ہے اور یہ عام لوہا ہے۔لیکن نظر نہ آنے کے باوجود یہ حقیقت ہے کہ مقناطیس میں ایک غیر مرئی یعنی نہ نظر آنے والی طاقت ہے۔اور دنیا کی سب سے بڑی طاقت غیر مرئی طاقت ہوا کرتی ہے۔دنیا کا جتنا بھی کارخانہ چل رہا ہے ، اس کا مرکزی فلسفہ یہ ہے کہ یہ کارخانہ ظاہر نظر آنے والی طاقتوں سے کئی گنا زیادہ ، حیرت انگیز طور پر زیادہ ان غیر مرئی طاقتوں کا مرہون منت ہے ، جن کے متعلق انسان کو پتہ ہی نہیں کہ کس قسم کی طاقتیں، کس طرح کام کر رہی ہیں؟ آج تک انسان ان کی کہنہ ہی نہیں سمجھ سکا۔اس لئے جب میں کہتا ہوں کہ الفاظ کو غیر مرئی طاقت ہوتی ہے تو غیر سائنسی بات نہیں ہے۔قانون قدرت اسی طرح پر ہے۔اللہ تعالیٰ جس نے یہ کائنات بنائی ہے، اس نے اسی طرح کا نقشہ بنا رکھا ہے کہ کائنات میں سب سے عظیم طاقتیں وہ ہیں، جو غیر مرئی ہیں۔اور عظیم تر طاقتوں کا منبع ، سب سے بڑی ذات حضرت احدیت اللہ جل شانہ بھی ایک غیر مرئی طاقت ہے۔وہی طاقت ہے، جس کی برکت سے الفاظ میں عظمت پیدا ہوتی ہے اور الفاظ میں قوت ڈھلتی ہے۔دنیا کو نظر نہیں آتی لیکن وہ محسوس کرتی ہے، اس کے اثر سے بچ نہیں سکتی۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کو بھی اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح اس کی برکت سے ایک غیر معمولی عظمت اور طاقت عطا کی گئی ہے۔اس کلام کو بھی نہایت ہی پاکیزہ آواز میں پڑھیں۔اس کی ریکارڈنگ کریں اور اس کے تراجم دنیا کے سامنے پیش کریں۔اس میں سے انتخاب کریں۔اور جہاں تک ممکن ہو، ہم یہ کوشش کریں گے کہ غیر زبانوں میں بھی اس کا نظم میں ترجمہ ہو جائے۔130