تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 117 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 117

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ بھارت دنیا کے ہر گوشے سے خدمت اسلام کے نئے تقاضے ہمیں اپنی طرف بلارہے ہیں پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ بھارت منعقدہ 15 تا 17 اکتوبر 1982ء میرے عزیز خدام! م الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ مجالس خدام الاحمدیہ بھارت 15,16,17 اکتوبر 1982ء کو اپنا سالانہ اجتماع قادیان دار الامان میں منعقد کر رہی ہے۔خدا تعالیٰ اس اجتماع کو بہت با برکت کرے اور تمام شامل ہونے والوں کو اپنے فضلوں سے نوازے۔کل ہی ہم یورپ کے سفر سے واپس لوٹے ہیں۔خدا تعالیٰ کا احسان ہے کہ ہمارا یہ سفر ہر لحاظ سے بہت کامیاب رہا۔سفر کے دوران ان دو ماہ میں رحمت باری کی ایک بارش تھی، جو لگا تار برستی رہی۔اور خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کے ایسے نظارے ہمارے سامنے آئے کہ دل میں طاقت اور زبان میں یارا نہیں کہ اپنے رب کے احسانوں کا شکر ادا کرسکیں۔اپنے آقا کے الفاظ میں یہی عرض کر سکتے ہیں:۔تیری نعمت کی کچھ قلت نہیں ہے تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے شمار فضل اور رحمت نہیں ہے مجھے اب شکر کی طاقت نہیں ہے سفر کے دوران یورپ کے مختلف ممالک کے احباب جماعت سے ملنے، وہاں کے حالات کا ، مشاہدہ کرنے اور تبلیغ کے لئے نئی تجاویز سوچنے اور نئے منصوبے بنانے کا موقع بھی ملا۔اور اس کے نتیجے 117