تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 113 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 113

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم ارشادات از مجلس عرفان منعقد 150 اکتوبر 1982ء جب تک دنیا میں ہولناک تباہیاں نہ آئیں ، آخری انقلاب رونما نہیں ہوگا وو ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ 15 اکتوبر 1982ء ایک دوست نے پوچھا، پین میں احمدیوں کی تعداد کتنی ہے؟ اس پر حضور رحمہ اللہ نے فرمایا۔پین میں پاکستانی اور مقامی احمدی دوست ملا کر میرا خیال ہے، آج کل بس کوئی تھیں کے قریب ہوں گے۔وہاں مختلف وقتوں میں یہی تعد ادر ہی ہے۔کیونکہ جہاں ترقی کی رفتار تھوڑی ہو، وہاں لوگ منتشر ہوتے جاتے ہیں۔کوئی ایک جگہ Nucleus یعنی مرکز نہیں بنتا، جہاں لوگ اکٹھے ہو کر ایک جماعت بن سکیں۔میں جب 1957ء میں سپین گیا تھا تو اس وقت بھی تمہیں ہی تعداد تھی۔اب میں نے پوچھا تو کم و بیش اتنی ہی تھی۔میں نے ان سے پوچھا، آپ کے حساب میں یہ کیا خرابی ہے کہ یہ میں کی تعداد بڑھی ہی نہیں؟ ان کے جواب سے پتہ لگا کہ کوئی آیا تھوڑا عرصہ رہا، پھر وہ کسی اور جگہ چلا گیا۔کوئی کھلم کھلا تبلیغی مرکز نہیں تھا، دوستوں سے مخفی طور پر ملنا پڑتا تھا۔تبلیغ واشاعت کی راہ میں دقتیں تھیں ، سوسائٹی کے خوف زیادہ تھے، اس لئے کچھ دب گئے، کچھ خاموش ہو گئے، کچھ ملک چھوڑ کر کہیں اور چلے گئے۔لوگ دنیا میں آتے جاتے رہتے ہیں۔آبادیاں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہی ہیں۔تو ان کے تعلقات ٹوٹتے گئے۔اس لئے ہر وقت کم و بیش یہی تعد ادر ہی ہے۔لیکن تبلیغ کے ذریعہ سپینش عیسائیوں میں سے اسلام قبول کرنے والوں کی کل تعداد آغاز سے لے کر اب تک ایک سو سے بھی کچھ زائد بنتی ہے۔لیکن کسی ایک وقت میں یہ تعداد اتنی نہیں رہی۔اب امید ہے، انشاء اللہ تعالیٰ وہاں تعداد بڑھے گی۔کیونکہ وہ جو غائب ہوئے ہوئے تھے ، ان میں سے چند تو وہاں میری موجودگی ہی میں واپس آگئے ہیں۔جب مسجد بشارت کا افتتاح ہوا اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خبریں آئیں تو انہوں نے جلدی سے از خود رابطہ قائم کیا اور بتایا کہ ہم بھی موجود ہیں۔ہم بھی خدا کے فضل سے احمدی ہیں۔ایسے لوگ مجھے بعد آ کر ملتے رہے ہیں۔ان میں سے دو تو مسجد کی افتتاحی تقریب میں بھی شامل ہو گئے تھے۔اب خدا کے فضل سے وہاں نیو کیس یعنی مرکز بھی بن گیا ہے۔انشاء اللہ ایک اور مرکز بھی بنائیں گے۔خیال ہے، غرناطہ میں انشاء اللہ ایک مشن کھولا جائے گا۔کیونکہ غرناطہ کے لوگوں میں غیر معمولی طور پر بہت محبت پائی گئی ہے۔امید ہے اللہ کے فضل سے اب پھر تعداد بڑھنی شروع ہو جائے گی۔ایک اور بھی سکیم ہے، جس کا میں بعد میں اعلان کروں گا۔113