تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 110
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک ساتھ قائم رہی ہے لیکن جہاں تک محبت کے دوسرے تقاضوں کا تعلق ہے، میں سمجھتا ہوں کہ کچھ کمزور یاں ظاہر ہونی شروع ہو گئی ہیں۔محبت کے یہ تقاضے نماز کی طرف آپ کو بلاتے ہیں۔محبت کے یہ تقاضے عبادت کا حق ادا کرنے کی طرف آپ کو بلاتے ہیں۔محبت کے یہ تقاضے اس رنگ میں تبلیغ کی طرف آپ کو بلاتے ہیں، جس رنگ میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے تبلیغ فرمائی۔دن اور رات اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کے دین پر، اس کے پیغام پر فدا کرنے کی طرف آپ کو بلاتے ہیں۔یہ ایسے تقاضے نہیں ہیں، جو جذبات کے ایک ہنگامے میں انسان اپنی جان قربان کر دیا کرتا ہے۔اپنے جذبات سے اتنا مغلوب ہو جاتا ہے، بسا اوقات کہ ایک لمحہ کی وہ قربانی اس کو کوئی دکھ نہیں دیتی۔لیکن وہ قربانیاں اصل آزمائش میں محبت کی ، جو لمبا عرصہ مستقل زندگی کے ساتھ چمٹ جاتی ہیں۔ہر ہر لمحہ انسان سے مطالبے کرتی ہیں اور تقاضے کرتی ہیں۔یہ واقفین زندگی کی قربانیاں ہیں۔یہ ان کی قربانیاں ہیں، جو فیصلہ کر لیتے ہیں کہ آج کے بعد ہمارا کچھ نہیں۔جو کچھ بھی ہے، وہ دین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا ہو چکا ہے۔وہ اللہ کے حضور ہم پیش کر چکے ہیں۔ان قربانیوں کے تقاضے جو اصل محبت کی کسوٹی ہے، وہ بہت لمبے ہیں۔اس وقت میں ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔وقت آئے گا انشاء اللہ تعالٰی وقتا فوقتا میں آپ کے سامنے وہ تقاضے رکھتا رہوں گا۔میں آج صرف اتنا کہتا ہوں کہ محبت کوئی محض جذبات کا کھیل نہیں ہے۔یعنی مومن کے لئے محبت کوئی جذبات کا کھیل نہیں ہے۔مومن کے لئے محبت ایک لمبی زندگی قربانیوں کی زندگیوں کا تقاضا کر رہی ہے۔جو ہمیشہ ہر حال میں، ہر ہر سانس میں، ہر ہر لمحہ اس بات کا ثبوت پیش کر رہی ہوں کہ ہم بچے عاشق ہیں۔یہ کیسے ثابت ہو ؟ کس طرح ہمیں معلوم ہو کہ سچا عاشق کون ہوتا ہے؟ ان امور سے متعلق میں آئندہ انشاء اللہ کسی وقت آپ کے سامنے بیان کروں گا۔اس وقت ذہنی طور پر آپ کو میں تیار کرنا چاہتا ہوں۔احمدی نوجوان اس غلط فہمی کو دل سے نکال دے کہ احمدی صرف وقتی جوش کی قربانیوں کا نام ہے۔احمدی نوجوان اس بات کا خیال ہمیشہ کے لئے دل سے نکال دے کہ احمدیت صرف نعروں کی طرف بلاتی اور ہنگاموں کی طرف بلاتی ہے۔احمدیت دونوں میں سے کسی چیز کا نام نہیں۔احمدیت مستقل قربانیوں کا ایک لائحہ عمل ہے۔اور باشعور قربانیوں کا لائحہ عمل ہے، جو زندگیوں کے اندر انقلاب چاہتی ہیں۔جب تک احمدی وہ انقلاب اپنی زندگی میں پیدا نہیں کرتا ، وہ آگے انقلاب پیدا کرنے کا اہل ہی نہیں۔یہ وہ راز ہے، جس کو سمجھے بغیر آپ کامیاب مبلغ نہیں بن سکتے۔110