تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 92 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 92

خلاصہ خطاب فرموده 12 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک حضور نے جذبات شکر سے لبریز ہوکر فرمایا:۔لیکن ہم نے جو نظارہ دیکھا ہے، وہ اس کے بالکل برعکس جو احمدی جہاں سے آتا ہے یورپ سے یا افریقہ سے، پاکستان سے یا امریکہ سے وہ اسے اھلاً و سھلاً کہتے۔یہ صرف اس علاقہ میں نہیں بلکہ سارے ملک میں ہی یہ حال تھا۔جو نہی کسی کو پتہ لگتا کہ یہ احمدی ہے اور مسجد قرطبہ جانا چاہتا ہے تو بے اختیار ہو کر اس کے ساتھ محبت کا سلوک کرتے ، اس کے لئے بچھتے۔اور پھر یہ صرف عوام کا ہی حال نہیں تھا، پولیس بھی ہمہ وقت ہوشیار رہی۔ریڈیائی خبریں نشر کرتی رہی، جس سے چوراہوں سے گزرتے وقت ٹریفک کو روک دیا جاتا“۔حضور نے اس کی ایک مثال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ور جب غرناطہ سے روانہ ہونے کا وقت تھا تو روانگی میں تاخیر ہونے لگی۔میں نے پوچھا کہ روانہ کیوں نہیں ہوتے؟ پتہ لگا کہ پولیس نے کہا ہے کہ ہم نے سارے چوراہوں پر اپنے آدمی بھیجے ہوئے ہیں، جو ساری سڑک پر ٹریفک کو روک دیں گے۔ان کی واپسی کا انتظار ہے کہ وہ آکر اطلاع دیں اور پھر یہ قافلہ روانہ ہوگا۔پھر فرمایا کہ ایک دو اور بھی باتیں ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سارے ہی ملک میں تبدیلی ہوئی ہے“۔حضور نے فرمایا کہ مسجد پین کے افتتاح کے اگلے روز پولیس آفیسرز اور میئر کے ساتھ ایک ملاقات تھی۔میں نے انہیں کہا کہ اپنی بیگمات کو بھی لے کر آؤ۔وہ اندر میری بیگم سے ملیں گی اور آپ میرے پاس بیٹھیں۔چنانچہ دو دن بعد وہ سب اپنی بیگمات کو لے آئے اور خود میرے پاس بیٹھ گئے۔میں نے انہیں چائے پر بلایا ہوا تھا، اس لئے میں انہیں تبلیغ نہیں کر سکتا تھا۔چنانچہ عام حالات پر تبصرہ کرنے لگا۔تو ایک پولیس افسر کہنے لگا کہ آپ یہ کیا باتیں کر رہے ہیں، ہمیں تبلیغ کریں۔ہم تو اس کی پیاس لے کر آئے ہیں۔چنانچہ میں ان سے تبلیغی گفتگو کرنے لگ گیا اور بڑی دیر تک باتیں کرتے رہے۔رات گئے تک وہ مجھ سے سوالات پوچھتے رہے اور میں جوابات دیتا رہا۔بعد میں محترم کرم الہی ظفر کا خط آیا ہے کہ ان میں سے ایک ملا اور کہنے لگا کہ بتارہا۔کا میں بہت حد تک مسلمان ہو گیا ہوں۔حضور نے فرمایا:۔پریس نے جو حیرت انگیز اظہار کیا، وہ بھی خدا تعالی کی تائید و نصرت کا نشان ہے۔کچھ کچھ " 92