تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 93 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 93

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد حضور نے فرمایا کہ "2 خلاصہ خطاب فرمود 120 اکتوبر 1982ء وہاں کے اخبارات نے بڑی محبت ، دیانتداری اور شرافت کے ساتھ سب باتیں وہاں کے لوگوں کو بتا ئیں۔ایک شدید معاند اخبار نے بھی خبریں شائع کیں۔ڈنمارک کے پریس میں ایک خاتون تھی، بڑی کٹر عیسائی۔مجھے بتایا گیا کہ یہ آتو جاتی ہے مگر شائع کچھ نہیں کرتی۔اور یہاں ہے بھی صرف یہی عیسائیوں کا اخبار۔اس کے ساتھ جب باتیں ہوئیں تو بائبل سے متعلق دلائل شروع ہو گئے۔یہ پریس کا نفرنس نہ رہی بلکہ دلچسپ مجلس سوال و جواب بن گئی۔اور اس کے بعد اس نے اخبار میں ایک پورا آرٹیکل دیا، جس میں اس نے تفصیل کے ساتھ ساری باتیں دلیلیں دے دے کر شائع کیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 13 اکتوبر 1982ء) 93