تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 557
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام فرمودہ 03 دسمبر 1978ء ہماری روحانی آنکھ حالات کے افق پر غلبہ اسلام کے آثار کو دیکھ رہی ہے پر پیغام فرمودہ 03 دسمبر 1978ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان برادران جماعت بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته قادیان کی مقدس بستی میں آپ پھر ایک مرتبہ جمع ہوئے ہیں تا کہ ایک دوسرے سے مل کر تعارف حاصل کر سکیں اور محبت اور اخوت کے بندھنوں کو اور زیادہ مضبوط کر سکیں۔یہ جلسہ مسیح موعود علیہ السلام نے اذن الہی سے جاری فرمایا۔اور اس میں شریک ہونے کی نہ صرف تاکید کی بلکہ یہ لکھی سفر اختیار کرنے والوں کے لیے بہت دعائیں فرمائیں۔پس یہ ایام بڑے بابرکت ہیں، ان سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔جہاں تک ممکن ہو، اپنا وقت ذکر الہی میں گزار ہیں۔اور دعائیں کریں اور بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالی کی توحید دنیا میں قائم ہو اور اس کے پاک کلام قرآن مجید اور مقدس رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عظمت دلوں میں قائم ہو۔دکھی انسانیت اسلام کے پر امن حصار میں داخل ہو کر سکھ کا سانس لے اور سب بنی نوع انسان یک زبان ہو کر اپنے خالق و مالک کی حمد کے ترانے گانے لگیں۔آج سے نوے برس قبل قادیان ایک کور یہ تھا اور دنیا کی نظروں سے مستور۔پھر وہ زمانہ بھی کلجگ تھا، جس میں ہر طرف فسق و فجور اور معصیت کا زور تھا۔ایسے وقت میں الہی بشارتوں کے مطابق اس گمنام بستی میں موعود کل ادیان کا ظہور ہوا۔اس نے توحید کی صدا بلند کی اور اعلان کیا کہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ سب قوموں کوملت واحدہ بنا دے اور اسلام کی پر امن تعلیم کے ذریعہ سب تفرقوں کا خاتمہ کر دے۔بظاہر وہ ایک کمزور انسان کی آواز تھی۔لیکن آسمان پر یہ مقدر تھا کہ اس کی قبولیت دنیا میں پھیلائی جائے۔557