تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 556
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نو جوانوں کے اندر روح بلال پیدا ہو تو ہمیں محبت ، اخلاص اور فدائیت کے ساتھ اپنے نو جوانوں کی تعلیم وتربیت کے لئے انتہائی کوشش کرنی ہوگی۔دوسرا امر یہ ہے کہ ہمارا اپنا رویہ اور طریق زندگی مثالی اور قابل ستائش ہونی چاہئے۔جب ہم باہر جا کر اسلام کی خوبیوں کی تبلیغ کرتے ہیں تو لوگ ہمیں تنقید نہ نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔اگر ہمارا کردار ہمارے قول کی تصدیق نہیں کرتا تو ہم لوگوں کے سامنے صرف خراب تاثرات پیدا کرنے والے ہوں گے۔آج دنیا ہم سے ایسے معاشرہ کا مطالبہ کر رہی ہے، جہاں فی الحقیقت اسلام کی تعلیم پر عمل ہو رہا ہو۔ایسا معاشرہ پیدا کرنا، ہمارا فرض ہے۔ہمارے روز مرہ کے افعال اور زندگی اس بات کا ثبوت ہونی چاہئے کہ ہم خدا سے ڈرتے ہیں۔اور در حقیقت یہ دنیوی فوائد ہماری زندگی میں ثانوی حیثیت رکھتے ہیں۔آپ اپنے ماحول پر نظر دوڑائیں تو آپ کو ہر طرف بے انصافی نظر آئے گی۔رنگ ونسل اور عقیدہ کے امتیاز نے ایک نہایت خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی ظاہری ترقی کے باوجود انسان کا ذہن سکون کی دولت سے محروم ہے۔ہم نے اس صورت حال کو درست کرنا ہے۔اور یہ حض محبت، پیار، قربانی ، دعاؤں سے اسلام کی تبلیغ کے ذریعے ممکن ہے۔دعا ہے کہ مولا کریم ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی طاقت اور عزم ہمیں عطا فرمائے اور ہم سب کو راہ مستقیم پر قائم رکھے اور ہمیں ان مقاصد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، جن کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام مبعوث فرمائے گئے۔آمین ( دستخط) مرزا ناصر احمد 556 خليفة المسيح الثالث ( مطبوعه روزنامه الفضل 28 فروری 1979ء)