تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 953
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1982ء جومخلص واقف زندگی ہے، اس کو دنیا کی کوئی پرواہ نہیں ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1982ء برموقع مجلس شوریٰ۔پس یہ غلط خیال ہے کہ واقف زندگی دنیا کی محبت اپنے دماغ میں رکھتا ہے۔یہ آپ سب اپنے دماغ سے نکال دیں۔جو مخلص واقف زندگی ہے، اس کو دنیا کی کوئی پرواہ نہیں۔آخر یہ جو کہا جاتا ہے کہ تحریک جدید نے یوں کیا، تحریک جدید نے یوں کیا۔یہ صرف اللہ تعالیٰ نے کیا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ ہی ہے، جو انسان کو اچھے کام کرنے ، نیکیاں کرنے ، احسان کرنے اور فساد سے بچنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔ہمارے مبلغ نذیر علی احمد صاحب جب پہلی دفعہ افریقہ گئے تو شروع میں وہاں بالکل احمدی تھے ہی نہیں۔دو، چار کتابیں اپنے سر پر رکھ کر بش میں چلے گئے۔یعنی جنگل میں چلے گئے۔جہاں آدمی کو بھی ذبح کر کے کھانے والا علاقہ ہے اور گاؤں میں جا کر وعظ کرتے تھے۔تو لوگ کہتے تھے کہ ہم تمہاری بات سننے کے لئے تیار نہیں۔کہتے تھے، میں یہاں تمارے ساتھ لڑنے کے لئے نہیں آیا۔میری بات سننے کے لئے تیار نہیں تو میں چلا جاتا ہوں۔اگلے گاؤں میں گئے ، پھر اگلے گاؤں میں گئے۔کوئی آدمی ان کی باتیں سننے کے لئے تیار نہیں ہوتا تھا۔پھر جب سورج غروب ہورہا ہوتا اور ایسے گاؤں میں پہنچتے ، جہاں کے چیف (پرانا چیف سسٹم بھی ابھی تک وہاں ساتھ ساتھ چلا آ رہا ہے ) نے سوچا کہ اب آگے کہاں جائیں گے۔اس نے کہا، اچھا تم میرے پاس رات گزارلو۔اور اس رات میں پیار سے ان سے باتیں کیں۔اور وہاں ایک، دو احمدی ہوگئے یا قریب آ گئے۔وہاں ایک خاندان کی جماعت بن گئی۔جہاں یہ کہہ رہے ہیں کہ ہر دسواں آدمی احمدی ہے، اس کی ابتداء اس طرح ہوئی تھی کہ سات گاؤں سے دھتکارے گئے ، نکالے گئے۔مگر چہرہ پر کوئی غصہ، ناراضگی ، بدمزگی کے آثار نہیں پیدا کئے۔جس طرح ہنستے ہوئے داخل ہوئے تھے ، اسی طرح جب نکالے گئے ، تب بھی ہنستے ہوئے ، دوسرے گاؤں میں چلے گئے ، تیسرے گاؤں میں چلے گئے۔آخر خدا تعالیٰ نے کامیابی کا سامان پیدا کر دیا۔اور اب خدا کے فضل سے بڑا رعب ان علاقوں میں پیدا ہو گیا ہے۔خلافت کے ساتھ بڑی برکات وابستہ ہیں۔70ء میں، میں پہلی دفعہ گیا۔اس وقت کے بعد اب میں 80ء میں گیا۔زمین آسمان کا فرق دیکھا۔اس وقت نائیجریا میں گنتی کے 200 احمدی تھے، جو میر۔953