تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 952
اقتباس از خطاب فرموده 26 مارچ 1982ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم پس دویا تین ایکڑ کا سوال نہیں، ذہنیت کا سوال ہے کہ خدا کے وعدے پورے ہوں گے۔جب خدا کے وعدے پورے ہوں گے تو آنے والوں کی ضروریات بڑھ جائیں گی۔جب ان کی ضروریات بڑھ جائیں گی تو جو پرانے احمدی ہیں، ان کی ذمہ داریاں اپنی اور اپنی نسل کی تربیت کے لحاظ سے بڑھ جائیں گی۔اور آنے والوں کے لئے اب دار الضیافت یعنی ہمارا جو نیا نگر خانہ ہے، اس کو کافی زمین ملی ہوئی تھی۔وہاں پکا لنگر خانہ بن گیا۔پھر ایک حویلی سی اور بن گئی۔خیال تھا کچھ عرصہ وہ کافی ہو جائے گا۔اب وہ کہتے ہیں، ہمارے لئے کافی نہیں۔دو، تین سال کے اندر اندر ویسے تو کافی نہیں۔لیکن خدا، جو علام الغیوب ہے، اس نے فرمایا تھا:۔وسع مکانک اس میں جو تصور ہمارے سامنے رکھا گیا ہے، وہ خداتعالی کی وحی اور الہام کے ذریعہ میں دیا گیا ہے“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 26 تا 28 مارچ 1982ء ) 952