تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 951
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرمودہ 26 مارچ 1982ء بچے آپ کے گھروں میں پیدا ہورہے ہیں، ان کی تربیت میں بھی تساہل نہیں کرنا چاہیے۔آخر اگر پانچ ہزار نیا احمدی ہو جائے کیلگری میں یا کینیڈا کے کسی اور حصہ میں یا امریکہ کے کسی حصہ میں یا بڑی تیزی سے ہو رہے ہیں احمدی افریقہ میں۔تو ان کی تربیت کون کرے گا؟ اگر آپ کی اپنی نسلوں میں وہ بچے پیدا نہیں ہوں گے، جو دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے اور تکلیفیں اٹھا کر دنیا کو ہلاکت سے بچانے کی کوشش کرنے والے ہوں گے تو بڑی مشکل پڑ جائے گی۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ کہا، اب بھی کہتا ہوں کہ بوجھ تو پڑنے ہیں یا آپ اٹھائیں گے یا خدا کوئی اور قوم پیدا کر دے گا۔کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا منصوبہ ہے، یہ میرا منصوبہ نہیں ہے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مہدی اور مسیح علیہ السلام کے زمانہ میں اسلام کو تمام بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے دنیا میں غالب کیا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اور اس کا وقت مقرر کیا ہے کہ تین صدیاں ابھی نہیں گزاریں گی کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آجائے گا۔اور ایک جگہ یہ بھی فرمایا کہ احمدیت کی دوسری صدی میں ایسا ہوگا۔اس واسطے میں نے اعلان کیا تھا کہ جس صدی میں ہم داخل ہورہے ہیں، ایک نقطہ نگاہ سے یا اپنی زندگی کے لحاظ سے اور سات، آٹھ سال کے بعد داخل ہو جائیں گے، وہ انشاء اللہ بہت تیزی کے ساتھ غلبہ اسلام کے آثار ظاہر کرنے والی صدی ہے، جس کے افق پر یہ آثار ظاہر ہوں گے۔وہ باتیں ظاہر ہوں گی ، جو آج آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔کون سنبھالے گا، نئے آنے والوں کو؟ ان کے لئے مساجد کی ضرورت ہے، ان کے لئے مبلغین کی ضرورت ہے۔لیکن چونکہ ہم نے آہستہ آہستہ بڑھنا ہے اور مسجد بنانے کے لئے بھی کچھ وقت لگتا ہے، اس واسطے اب میرے زمانہ میں جو بھی زمین خریدی گئی ہے ، وہ میں تھوڑی نہیں خرید واتا۔سپین میں ڈیڑھ کنال مستقف ایریا ہو گا لیکن چودہ کنال زمین لے لی۔باقی پڑی ہے اگر ضرورت پڑی تو اس پر ایک بہت بڑا کمپلیکس بن سکتا ہے۔اٹلی میں زمین لے رہے ہیں، آج کل میں انشاء اللہ امید ہے ہل جائے گی۔دوا یکڑ کا ایک ٹکڑا ہے، جسے فوری خریدنے کا خیال ہے۔اور اس کے علاوہ قریب ہی تین ایکڑ اور ہیں۔جولوگ اس میں دلچسپی لے رہے ہیں، ان کو میں نے کہا ہے کہ اس ٹکڑے کو بھی نہیں چھوڑنا۔اس میں کوئی تھوڑی سی دقت ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ اتنی جلدی بہکے گی نہیں۔اس واسطے جب آپ بنیادرکھنے آئیں تو خود دیکھ کے پسند کر لیں تو پھر وہ بھی خرید لیں گے۔951